اسلام آ باد ( رانا غلام قادر ) وفاقی بیو رو کریسی میں تقرر و تبادلے ، اسٹیبلشمنٹ ڈویژن نے نوٹیفکیشن جاری کر دیے۔ سیکر ٹیر یٹ گروپ کے گریڈ 19کے او ایس ڈی منور حسین ڈپٹی سیکرٹری فنا نس ڈویژن تعینات ، ڈائریکٹر مینجمنٹ سروسز ونگ اسٹیبلشمنٹ ڈویژن واجد علی کی خدمات خصوصی سر مایہ کاری سہولت کونسل ( SIFC) کے سپرد کر گئیں ،سیکشن افسر اسٹیبلشمنٹ ڈویژن ثانیہ سعید کو 3سال کیلئے ڈیپوٹیشن پر نیب میں تعینا ت کیا گیا ۔سیکشن افسر وزارت مواصلات سہیل احمد کو ریلیو کردیاگیا ۔ ان کی تقرری سندھ پولیس میں بطور ڈی ایس پی ہوگئی ۔صوبائی حکومتوں کے افسران کی ڈیپوٹیشن پر وفاقی حکومت کے اداروں میں تعیناتی کی گئی ۔ ڈپٹی چیف، پلاننگ ڈیپارٹمنٹ، گلگت بلتستان حکومت محمد عالم کو تبدیل کرکے ڈائریکٹر، بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام گلگت بلتستان ریجن تعینات کیا گیا ۔ پرنسپل، محکمہ ایلیمنٹری اینڈ سیکنڈری ایجوکیشن خیبرپختونخوا سعید احمد کو تبدیل کرکے بطور اسسٹنٹ پروفیسر فیڈرل ڈائریکٹوریٹ آف ایجوکیشن تعینات کیا گیا ۔ محکمہ ہائر ایجوکیشن پختونخو ا کی لیکچرر بی بی حنیفہ کو تبدیل کرکے فیڈرل ڈائریکٹوریٹ آف ایجوکیشن اسلام آباد میں تعینات کیا گیا ۔محکمہ تعلیم بلوچستان کے سیکنڈری سکول ٹیچر دوست علی کو تبدیل کرکے اسسٹنٹ ڈائریکٹر بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام بلوچستان ریجن تعینات کیا گیا ہے۔
کراچی بلوچستان کے ضلع مستونگ میں واقع لک پاس ریڈار کی آپریشنل خدمات 13جولائی سے 8اگست 2026تک معطل کردی گئی ہیں۔...
اسلام آباد راولپنڈی رنگ روڈ منصوبے کیلئے رواں مالی سال کے بجٹ میں 17ارب 68کروڑ 82لاکھ روپے مختص کئے گئے ہیں...
صنعایمن کے حوثیوں نے دعویٰ کیا ہے کہ صنعا کے بین الاقوامی ہوائی اڈے کو سعودی عرب کے متعدد فضائی حملوں میں...
پشاورخیبر پختونخوا حکومت کے محکمہ اعلیٰ تعلیم نے پاک آسٹریا فاخو شُولے انسٹی ٹیوٹ آف اپلائیڈ سائنسز اینڈ...
کراچیدنیا کے بڑے کنٹینر بردار جہازوں میں شمار ہونے والا ایم ایس سی ایریکا کراچی پورٹ پر لنگر انداز ہوگیا، جسے...
کراچی سابق سفیر ڈاکٹر ملیحہ لودھی نے کہا ہے کہ جنگ بندی عملی طور پر ختم ہو چکی ہے۔ مصدقہ اطلاعات ہیں کہ بھارت...
اسلام آباد آڈٹ انکشافات: محکمہ ڈاک میں 63ارب روپے کا بڑا مالیاتی تضاد سامنے آ گیا، بینک اکاؤنٹس کے غیر...
اسلام آباد وفاقی حکومت نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں کے تعین کے نظام کو مزید شفاف، مؤثر اور مستحکم بنانے...