اسلام آباد ( خالد مصطفیٰ )16 دسمبر 2024 سے اگلے پندرہ دن کے لیے پٹرول کی قیمت میں معمولی اضافہ 0.81 روپے فی لیٹر جبکہ ڈیزل کی قیمت میں 3.94 روپے فی لیٹر کی معقول کمی متوقع ہے۔موجودہ پندرہ دن کے پہلے 12 دنوں میں حکام نے عالمی مارکیٹ میں شام میں حکومت کی تبدیلی کے باعث غیر یقینی صورتحال کی وجہ سے پٹرول کی قیمت میں معمولی 0.81 روپے فی لیٹر اضافے اور ہائی اسپیڈ ڈیزل (HSD) کی قیمت میں 3.94 روپے فی لیٹر کمی کا تخمینہ لگایا ہے۔ اگر شام کی صورتحال جلد مستحکم ہو جاتی ہے تو پٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں مزید کم ہو سکتی ہیں۔فی الوقت عالمی مارکیٹ میں خام تیل اور پٹرولیم مصنوعات وافر مقدار میں دستیاب ہیں لیکن طلب کم ہے۔ ماہرین کا خیال ہے کہ حکومت پٹرول کی قیمت میں بھی کمی کر سکتی ہے۔12 دن کے تخمینے کے مطابق پٹرول کی قیمت 16 دسمبر سے 252.92 روپے فی لیٹر ہو سکتی ہے، جس میں 0.81 روپے فی لیٹر اضافہ ہوگا۔ ڈیزل کی قیمت موجودہ 258.43 روپے فی لیٹر سے کم ہو کر 254.53 روپے فی لیٹر ہو سکتی ہے، یعنی 3.94 روپے فی لیٹر کی کمی۔مٹی کے تیل کی قیمت میں بھی 3.97 روپے فی لیٹر کمی متوقع ہے، جس سے یہ موجودہ 164.98 روپے فی لیٹر سے کم ہو کر 161.01 روپے فی لیٹر پر آ جائے گی۔لائٹ ڈیزل کی قیمت میں بھی 3.55 روپے کی کمی ہو سکتی ہے، جس سے یہ موجودہ 151.73 روپے فی لیٹر سے کم ہو کر 148.18 روپے فی لیٹر پر آ جائے گی۔
اسلام آباد وفا قی وزراء طارق فضل چوہدری اور طلا ل چوہدری ، بلال اظہر کیانی ،رانا تنویر حسین نے کہا ہے کہ...
اسلام آباد کسی کو اپنے عمل کا حساب کیا دیتے سوال سارے غلط تھے جواب کیا دیتے ،مولانا فضل الرحمن نے اپنا مقدمہ...
دبئی پاکستان کے سفارت خانے ابوظبی نے اعلان کیا ہے کہ 20 جولائی 2026 سے تکنیکی اور انتظامی وجوہات کے باعث ای...
اسلام آباد آزاد کشمیر انتخابات ،پاکستان مسلم لیگ ن کے سربراہ میاں محمد نواز شریف کے انتخابی جلسوں سے خطاب...
لاہور چیئرمین پاکستان علما کونسل حافظ طاہر محمود اشرفی نے مولانا فضل الرحمان کو مناظرے کا چیلنج دے دیا۔حافظ...
اسلام آباد جے یو آئی کا وکلا کنونشن جاری، اسلام آباد ہائی کورٹ بار ایسوسی ایشن کا اظہارِ لاتعلقی،اسلام...
لاہوروزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے کشمیری یوم الحاق پاکستان پر خصوصی پیغام میں کہاہے کہ 19 جولائی 1947 کو...
لاہور،فیصل آباد حساس ادارے نے بجلی چوری اور فراڈ کیس میں فیصل آباد سے تعلق رکھنے والے ایک بڑے صنعت کار مالک...