اسلام آباد (مہتاب حیدر) ایف بی آر نے ان ٹیکس چور شوگر ملوں کے خلاف آپریشن شروع کردیا ہے جو مبینہ طور پر اپنی حقیقی پیداوار چھپا کر قومی خزانے کو اربوں روپے نقصان پہنچانے کا باعث ہیں۔ سندھ اور پنجاب میں قائم دو شوگر ملیں ایسی غلط کاریوں میں ملوث پائی گئی ہیں ایف بی آر نے ان ملوں کو بند کرنے کی ہدایت کی ہے۔ ایف بی آر نے رواں مالی سال کے اول 5؍ ماہ میں 338؍ ارب روپے کے بھاری نقصان کے نتیجے میں یہ سخت آپریشن شروع کیا ہے۔ ایف بی آر نے جولائی تا نومبر 2024ء اول 5؍ ماہ میں 4.3 ٹریلین روپے کی وصولیاں کی ہیں جبکہ رواں ماہ دسمبر میں 1.7 ٹریلین روپے کی وصولیاں باقی ہیں ایسی صورت میں 31؍ دسمبر 2024ء تک 6009 ٹریلین روپے کا مطلوبہ ہدف پورا ہوسکے گاجو آئی ایم ایف پروگرام کے تحت مقرر کیا گیا ہے۔ 7؍ارب ڈالرز امدادی پروگرام پر پہلا جائزہ فروری۔مارچ 2025ء میں طے ہے۔
اسلام آباد وفا قی وزراء طارق فضل چوہدری اور طلا ل چوہدری ، بلال اظہر کیانی ،رانا تنویر حسین نے کہا ہے کہ...
اسلام آباد کسی کو اپنے عمل کا حساب کیا دیتے سوال سارے غلط تھے جواب کیا دیتے ،مولانا فضل الرحمن نے اپنا مقدمہ...
دبئی پاکستان کے سفارت خانے ابوظبی نے اعلان کیا ہے کہ 20 جولائی 2026 سے تکنیکی اور انتظامی وجوہات کے باعث ای...
اسلام آباد آزاد کشمیر انتخابات ،پاکستان مسلم لیگ ن کے سربراہ میاں محمد نواز شریف کے انتخابی جلسوں سے خطاب...
لاہور چیئرمین پاکستان علما کونسل حافظ طاہر محمود اشرفی نے مولانا فضل الرحمان کو مناظرے کا چیلنج دے دیا۔حافظ...
اسلام آباد جے یو آئی کا وکلا کنونشن جاری، اسلام آباد ہائی کورٹ بار ایسوسی ایشن کا اظہارِ لاتعلقی،اسلام...
لاہوروزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے کشمیری یوم الحاق پاکستان پر خصوصی پیغام میں کہاہے کہ 19 جولائی 1947 کو...
لاہور،فیصل آباد حساس ادارے نے بجلی چوری اور فراڈ کیس میں فیصل آباد سے تعلق رکھنے والے ایک بڑے صنعت کار مالک...