سٹہ مافیا سرگرم، چینی کی قیمت میں دس سے پندرہ روپے کلو کا اضافہ

13 دسمبر ، 2024

اسلام آباد( رپورٹ حنیف خالد )چینی کی قیمت میں 10 سے 15 روپے فی کلو کا اضافہ ہوگیاسٹے باز اور ذخیرہ اندوز چینی مہنگی کرنے کیلئے آغاز ہفتہ سے ہی متحرک ہو گئے جس کے نتیجہ میں چینی کی قیمت میں 10 سے 15 روپے فی کلو کا اضافہ ہوگیا۔ سٹے بازوں نے فیوچر ٹریڈ کے نام پر جنوری کیلئے مزید 8 روپے بڑھنے کی خبر دے دی ۔بڑے دکاندار دس پندرہ کلو چینی130 سے 135 روپے کلو میں دے رھے ھیں ایکس مل ریٹ 115 سے 125 روپے پر پہنچ گیا جبکہ چھوٹے دکاندار20روپے اضافے کیساتھ چینی140 سے 150 روپے فی کلو میں فروخت کررہے ہیں۔ڈیلرز نے دسمبر کے دوران تھوک میں چینی کی فی کلو قیمت 128 جبکہ جنوری میں 133 روپے ہونے کا امکان بھی ظاہر کردیا ہے۔ ماہرین کا کہنا ہے اگر حکومت نے معاملے کو سنجیدہ نہ لیا تو صورتحال سنگین ہوسکتی ہے۔