لاہور(آصف محمودبٹ ) وفاقی اپیکس کمیٹی میں فیصلے کے بعد پنجاب میں حکومتی پالیسیز اور رولز اینڈ ریگولیشنز پر مائیکرو لیول تک پر عملدرآمد کے لئے’’ ڈسٹرکٹ کوآرڈینیشن کمیٹیوں ‘‘ کے قیام پر کام کا آغاز کر دیا گیا ہے۔ ’’جنگ‘‘ کو حاصل تفصیلات کے مطابق ڈسٹرکٹ کوآرڈنیشن کمیٹیوں کے مینڈیٹ میں ریاست کی طرف سے کئے گئے سخت پالیسی فیصلوں پر عملدرآمد کرانا،ہر ضلع میں قانون اور رولز /ریگولیشنز پر عملدرآمد کو یقینی بنانا، وفاقی و صوبائی اپیکس کمیٹیوں کی طرف سے کئے جانے والے فیصلوں پر عملدرآمدکرانا شامل ہیں۔ ڈسٹرکٹ کوآرڈنیشن کمیٹیوں کو سمگلنگ، منشیات، بجلی چوری، نان کسٹم پیڈ آئٹمز، وئیرہائوسز، غیر قانونی پٹرول پمپس، پردے کے پیچھے چھپ کر غیر قانونی کام کرنے والے عناصر، بڑے شہروں کے مضافات میں غیر قانونی آبادیوں اور ان میں ہونے والی سرگرمیوں خلاف کاروائیوں کا اختیار ہوگا۔ ڈسٹرکٹ کوآرڈنیشن کمیٹیوں کو تمام بڑے شہروں میں سیف سٹیز اتھارٹیز کے قیام، مدارس کی رجسٹریشن کے ساتھ ساتھ مدرسہ و مساجد ریفارمز پر عملدرآمد کروانے ، ماہانہ کوآرڈنیشن /ریویو میٹنگز کرنے اور صوبائی امپلیمنٹیشن کمیٹی کے ساتھ قریبی رابطہ رکھنے کا مینڈیٹ حاصل ہوگا۔’’ڈسٹرکٹ کوآرڈنیشن کمیٹیوں‘‘ کی سربراہی اضلاع کے ڈپٹی کمشنر اور متعلقہ بریگیڈ کمانڈر /کمانڈنگ افسر مشترکہ طور پر کریں گے جبکہ دیگر ممبران میں اضلاع کے ڈی پی او ز، ایف آئی اے، اے این ایف، سی ٹی ڈی، آئی بی، آئی ایس آئی اور ایم آئی کے سابق نمائندوں کے علاوہ اگر ضرورت ہوئی تو کسٹمز کے سابقہ نمائندے بھی کمیٹیوں میں شامل ہونگے۔
کراچی بلوچستان کے ضلع مستونگ میں واقع لک پاس ریڈار کی آپریشنل خدمات 13جولائی سے 8اگست 2026تک معطل کردی گئی ہیں۔...
اسلام آباد راولپنڈی رنگ روڈ منصوبے کیلئے رواں مالی سال کے بجٹ میں 17ارب 68کروڑ 82لاکھ روپے مختص کئے گئے ہیں...
صنعایمن کے حوثیوں نے دعویٰ کیا ہے کہ صنعا کے بین الاقوامی ہوائی اڈے کو سعودی عرب کے متعدد فضائی حملوں میں...
پشاورخیبر پختونخوا حکومت کے محکمہ اعلیٰ تعلیم نے پاک آسٹریا فاخو شُولے انسٹی ٹیوٹ آف اپلائیڈ سائنسز اینڈ...
کراچیدنیا کے بڑے کنٹینر بردار جہازوں میں شمار ہونے والا ایم ایس سی ایریکا کراچی پورٹ پر لنگر انداز ہوگیا، جسے...
کراچی سابق سفیر ڈاکٹر ملیحہ لودھی نے کہا ہے کہ جنگ بندی عملی طور پر ختم ہو چکی ہے۔ مصدقہ اطلاعات ہیں کہ بھارت...
اسلام آباد آڈٹ انکشافات: محکمہ ڈاک میں 63ارب روپے کا بڑا مالیاتی تضاد سامنے آ گیا، بینک اکاؤنٹس کے غیر...
اسلام آباد وفاقی حکومت نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں کے تعین کے نظام کو مزید شفاف، مؤثر اور مستحکم بنانے...