اسلام آباد (آئی این پی) وفاقی درالحکومت میں پارلیمنٹ ہائوس ، ڈپلومیٹک انکلیو، ایوان صدر، وزیراعظم ہائوس، سپریم کورٹ اور ہائی کورٹ سمیت تمام حساس اداروں کے مقامات کی سکیورٹی بڑھا دی گئی ۔داخلی و خارجی راستوں پر سخت ترین چیکنگ کا سلسلہ جاری ہے۔پولیس کی معاونت کے لیے دیگر قانون نافذ کرنے والے ادارے بھی آنے جانے والی گاڑیوں کی سخت چیکنگ کر رہے ہیں۔حکومت کی جانب سے ڈی چوک میں مظاہرے کے بعد سے دارالحکومت اسلام آباد میں سیکیورٹی سخت کر دی گئی ہے۔یہ بھی معلوم ہوا ہے کہ کسی بھی ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کے لیے سکیورٹی اداروں کو انتہائی الرٹ کردیاگیا ۔پارلیمنٹ کی طرف انے والے تمام داخلی راستوں پر پولیس کے علاوہ قانون نافذ کرنے والے اداروں کی بڑی تعداد موجود ہے۔سخت چیکنگ کے باعث گاڑیوں کی لمبی لمبی قطاریں لگی ہوئی ہیں۔جس کے باعث حکومتی وزرا ء ،ممبران اسمبلی سمیت عام آدمی کو سخت مشکلات کا سامنا کرنا پڑا۔
اسلام آباد وفا قی وزراء طارق فضل چوہدری اور طلا ل چوہدری ، بلال اظہر کیانی ،رانا تنویر حسین نے کہا ہے کہ...
اسلام آباد کسی کو اپنے عمل کا حساب کیا دیتے سوال سارے غلط تھے جواب کیا دیتے ،مولانا فضل الرحمن نے اپنا مقدمہ...
دبئی پاکستان کے سفارت خانے ابوظبی نے اعلان کیا ہے کہ 20 جولائی 2026 سے تکنیکی اور انتظامی وجوہات کے باعث ای...
اسلام آباد آزاد کشمیر انتخابات ،پاکستان مسلم لیگ ن کے سربراہ میاں محمد نواز شریف کے انتخابی جلسوں سے خطاب...
لاہور چیئرمین پاکستان علما کونسل حافظ طاہر محمود اشرفی نے مولانا فضل الرحمان کو مناظرے کا چیلنج دے دیا۔حافظ...
اسلام آباد جے یو آئی کا وکلا کنونشن جاری، اسلام آباد ہائی کورٹ بار ایسوسی ایشن کا اظہارِ لاتعلقی،اسلام...
لاہوروزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے کشمیری یوم الحاق پاکستان پر خصوصی پیغام میں کہاہے کہ 19 جولائی 1947 کو...
لاہور،فیصل آباد حساس ادارے نے بجلی چوری اور فراڈ کیس میں فیصل آباد سے تعلق رکھنے والے ایک بڑے صنعت کار مالک...