لاہور(خصوصی نمائندہ) وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نوازشریف نے شنگھائی پہنچنے پر دوسرا روز بھی بھاری بھرکم مصروفیت میں گزارا، شنگھائی ایکسپیریمنٹل سکول، چائینزاکیڈمی آف سائنسز کا دورہ کیا، شنگھائی ایکسپیریمنٹل سکول میں بچوں کو آرٹی فیشل انٹیلی جنس کے علوم سیکھانے کیلئے قائم کیا گیا ہے۔ شنگھائی ایکسپیریمنٹل سکول میں 12سے 15 سال کے بچوں کو جدیداے آئی کی جدید ٹیکنیک سے آگاہ کیا جاتا ہے ۔ وزیر اعلیٰ سے ضلع جیاڈنگ کی ڈائریکٹر بیورو آف ایجوکیشن گوان وینجی اور شنگھائی ایکسپیریمنٹل سکول اور چائینزاکیڈمی آف سائنسز کے صدر زیا ہانگ می نے ملاقات کی اور چین کے ایجوکیشن سسٹم کے بارے میں خصوصی بریفنگ میں بتایا گیا کہ آرٹی فیشل انٹیلی جنس پر مفت تعلیم دی جاتی ہے۔ وزیراعلی پنجاب نے شنگھائی میں موسمیاتی تبدیلی اور ماحولیات سے متعلق خصوصی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے، شنگھائی میں ماحولیاتی آلودگی کے خاتمے کے لئے چین کے ساتھ مشترکہ ورکنگ گروپ قائم کرنے کی تجویز پیش کر دی-بیجنگ پنجاب ورکنگ گروپ کے ذریعے نالج شیئرنگ،پالیسی سازی، کیپسٹی بلڈنگ، ڈیٹا شیئرنگ اورٹیکنالوجی ٹرانسفر پر کام کیاجائے گا-بیجنگ پنجاب ورکنگ گروپ میں اشتراک کار سے کاربن کے اخراج میں کمی کے اقدامات کے لئے گرین اربن پلاننگ، گرین انرجی، ای ٹرانسپورٹ کو ممکن بنایا جائے گا -چین ایک جیتا جاگتا معاشی معجزہ ہے،ہر شعبے میں چین کی ترقی معجزاتی ہے ،چین نے ماحولیاتی اور فضائی آلودگی پرمکمل کنٹرول کر کے دنیا کو دنگ کر دیا ہے ، چین کے وزیر ماحولیات نے چین کے انوائرمنٹ کوبہتر اورزندگی کو سانس لینے کے قابل بنایا ،چین کے صدر نہ صرف اپنی محنت کے ثمر بلکہ کامیابیو ں میں بھی دوسروں کو شریک کررہے ہیں -چین نے 800ملین افرادکو غربت سے نکالا اور ان کا معاشی سٹیٹس بلند کیا - ٖپنجاب کو انوائرمنٹ کے مسائل کا سامناہے ،ایسا پنجاب چاہتی ہوں جہاں لوگ محسوس کریں کہ حکومت ان کا ماں کی طرح احساس رکھتی ہے-پنجاب کو ماحولیاتی اعتبار سے مضبوط اور توانا بنانے کے لئے پرعزم ہیں -انہو ں نے کہاکہ پنجاب کی متحرک اور سرگرم سینئر منسٹر ماحولیات کی بہتری کے لئے دن رات کوشاں ہے -بلیو ٹیک ائیر الائنس میں ماہرین سے بہت سی چیزیں جاننے، سمجھنے اور تبادلہ خیال کاموقع ملا-چند روز میں سموگ ختم ہوگئی ہم اس کے اسباب جاننے کی کوشش کررہے ہیں ، مشترکہ ورکنگ گروپ کے ذریعے ہم ایک دوسرے کے ساتھ آئیڈیاز، ٹیکنالوجی او رتجربات شیئر کرسکتے ہیں - چین میں داخل ہوتے ہی ہوائی جہاز سے ونڈ انرجی کے بہت بڑے کوریڈور کو دیکھنے کا موقع ملا-ونڈ مل کے پراجیکٹ کو دیکھنا متاثر کن تھا،یوں لگ رہا تھا جیسے فرشتے ونڈ مل کے پروں کو چلا رہے ہیں - پنجاب میں سولر پینل پراجیکٹ لانچ کر دیا گیا ہے لوگ بجلی کے بڑھتے ہوئے نرخوں کی وجہ سے معاشی مشکلات کا شکار ہیں -پنجاب کو بتدریج کلین انرجی، گرین انرجی اورسولر پراجیکٹ پر منتقل کررہے ہیں -