عمران اپنی پارٹی لیڈرشپ سے سخت ناراض، انہیں چارج شیٹ کردیا

13 دسمبر ، 2024

کراچی (ٹی وی رپورٹ) جیوکے پروگرام ”آج شاہ زیب خانزادہ کے ساتھ “ میں گفتگو کرتے ہوئے سینئر رہنما تحریک انصاف، علی محمد خان نےکہا ہے کہ ملک مشکل صورتحال سے دوچار ہے اور بانی پی ٹی آئی نے اس کی درست ترجمانی کی ہے،جو حکومت فارم47 پر آئی ہے اس سے خیر کی کیا امید،سینئررہنما مسلم لیگ ن، سینیٹر طلال چوہدری نے کہا کہ اگر26 ویں ترمیم نہ ہوتی تو 26 نومبر کو بغاوت کامیاب ہوجاتی ، تحریک انصاف کو بنے28سال ہوگئے آج تک انہو ں نے مفاہمت کی بات نہیں کی۔ یہ جنرل فیض حمید کی چارج شیٹ دیکھ کر گھبرا گئے ہیں،پی ٹی آئی جنرل فیض حمید کے ٹرائل پر اثر انداز ہونا چاہتی ہے۔ان کی نیت نیک نہیں ہے،نمائندہ جیو نیوز، شبیر ڈار نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ عمران خان نے آج صحافیوں سے جتنی گفتگو کی اس میں مجموعی طور پر وہ اپنی لیڈر شپ سے بڑے نالاں نظر آئے۔ ۔بانی پی ٹی آئی نے کہا کہ سارے خوشی خوشی رہ رہے ہیں۔ اپنی لیڈر شپ کے رویئے پر حیران ہوں۔پارٹی کو سخت ترین رد عمل دینا چاہئے تھا سینئر رہنما تحریک انصاف، علی محمد خان نےکہا کہ ملک مشکل صورتحال سے دوچار ہے اور بانی پی ٹی آئی نے اس کی درست ترجمانی کی ہے۔طاقت کے زور پر کچھ وقت کے لئے لوگوں کو دبا سکتے ہیں اس کا مطلب یہ نہیں کہ بے چینی ختم ہوگئی۔جو حکومت کا رویہ دیکھ رہا ہوں وہ آمریت میں بھی نہیں ہوتا۔یہ حکومت جو اپنے آپ کو جمہوری کہتی ہے ،یہ اب فیس سیونگ سے بھی گئی۔ایک وزیر نے کارکنوں کا مذاق اڑایا۔