صدر زرداری سے چینی وفد کی ملاقات، مختلف شعبوں مٰں سرمایہ کاری بڑھانے پر غور

13 دسمبر ، 2024

اسلام آباد (نمائندہ خصوصی) صدر مملکت آصف علی زرداری نے پاکستان اور چین کے مابین اقتصادی اور تجارتی تعاون فروغ دینے کی ضرورت پر زور دیتے ہوئے کہا ہے کہ دونوں ممالک کے عوام بالخصوص سرمایہ کاروں اور کاروباری اداروں کے درمیان روابط بڑھانا ہوں گے۔ ایوانِ صدر کے مطابق ان خیالات کا اظہار انہوں نے بلاول ہائوس کراچی میں چین کے کاروباری وفد سے ملاقات کے دوران گفتگو کرتے ہوئے کیاچینی وفد کی صدر مملکت سے ملاقات، میڈیکل سٹی کے قیام کیلئے ایک ارب ڈالر کی سرمایہ کاری میں دلچسپی ۔ ملاقات میں وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ، صوبائی وزراء اور چین کے قونصل جنرل نے شرکت کی۔ صدر مملکت نے پاکستانی معیشت کے مختلف شعبوں میں چینی سرمایہ کاری بڑھانے پر زور دیا۔