لاہور(آصف محمودبٹ ) وفاقی اپیکس کمیٹی میں فیصلے کے بعد پنجاب میں حکومتی پالیسیز اور رولز اینڈ ریگولیشنز پر مائیکرو لیول تک پر عملدرآمد کے لئے’’ ڈسٹرکٹ کوآرڈینیشن کمیٹیوں ‘‘ کے قیام پر کام کا آغاز کر دیا گیا ہے۔ ’’جنگ‘‘ کو حاصل تفصیلات کے مطابق ڈسٹرکٹ کوآرڈنیشن کمیٹیوں کے مینڈیٹ میں ریاست کی طرف سے کئے گئے سخت پالیسی فیصلوں پر عملدرآمد کرانا،ہر ضلع میں قانون اور رولز /ریگولیشنز پر عملدرآمد کو یقینی بنانا، وفاقی و صوبائی اپیکس کمیٹیوں کی طرف سے کئے جانے والے فیصلوں پر عملدرآمدکرانا شامل ہیں۔ ڈسٹرکٹ کوآرڈنیشن کمیٹیوں کو سمگلنگ، منشیات، بجلی چوری، نان کسٹم پیڈ آئٹمز، وئیرہائوسز، غیر قانونی پٹرول پمپس، پردے کے پیچھے چھپ کر غیر قانونی کام کرنے والے عناصر، بڑے شہروں کے مضافات میں غیر قانونی آبادیوں اور ان میں ہونے والی سرگرمیوں خلاف کاروائیوں کا اختیار ہوگا۔
اسلام آباد صدر مملکت آصف علی زرداری سے وزیرِاعظم شہباز شریف نے ایوانِ صدر میں ملاقات کی,جس میں نائب...
کراچی ہیگستھ کا سینیٹر مارک کیلی کے خلاف دوبارہ پینٹاگون انکوائری کا مطالبہ، وزیر دفاع کا کہنا تھا امریکی...
کراچی آبنائے ہرمز بحران، عالمی سطح پر بچت اور کفایت شعاری کے اقدامات، 70 ممالک کے فوری پالیسی فیصلے، خام تیل...
کراچی بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی نے کہا ہے کہ عوام سونا نہ خریدیں، پٹرول کا استعمال کم، پبلک ٹرانسپورٹ...
اسلام آباد وفاقی حکومت نے خطے کی صورتحال کے تناظر میں شروع کی گئی کفایت شعاری مہم میں 13جون تک توسیع کردی...
اسلام آباد ممبر سندھ ارسا احسان الحق لغاری عہدے سے مستعفی،وفاقی حکومت نے شفقت حسین کو انڈس ریور اٹھارٹی ...
اسلام آ باد مشترکہ مفادات کونسل کےاجلاس تاخیر سےکرانےپرآئین کی مسلسل خلاف ورزیوں کاانکشاف ہوا ہے۔ ایک سال...
اسلام آباد ڈی ایٹ ممالک کی اقتصادی تعاون کی تنظیم نے رکن ممالک کے مابین ویزا کی سہولت کو بہتر بنانے اور سفری...