بنگلہ دیش کے نئے نامزد ہائی کمشنر اقبال حسین اسلام آباد پہنچ گئے

13 دسمبر ، 2024

اسلام آباد (فاروق اقدس) پاکستان میں بنگلہ دیش کے نئے نامزد ہائی کمشنر اقبال حسین اسلام آباد پہنچ گئے ہیں، ان کی نامزدگی شیخ حسینہ واجد کی حکومت کے خاتمے کے فوری بعد پاکستان میں ہائی کمشنر کی حیثیت سے کردی گئی تھی اور ان کا ایگریما بھی فوری طور پر منظور کر لیا گیا تھا۔ جبکہ سابق ہائی کمشنر روح العالم بھی جمعرات کی صبح واپس وطن روانہ ہوگئے۔ انہوں نے گزشتہ روز وزیراعظم شہباز شریف سے الوداعی ملاقات بھی کی تھی۔