وزرا دوسرے روز بھی ایوان سے غائب ؛حکومت پر تنقید، PPP/PTIیک زبان

13 دسمبر ، 2024

اسلام آباد ( رانا غلام قادر)قومی اسمبلی میں مسلسل دوسرے روز وزراکی غیر حاضری کا ایشو زیر بحث رہا اور ڈپٹی سپیکر غلام مصطفیٰ شاہ نے بغیر کسی کا روائی کے اجلاس کی کا روائی ملتوی کردی۔ حکومت کو سبکی کا سامنا کرنا پڑا۔کوئی وزیر اور پار لیمانی سیکرٹری نہیں اسدقیصر ، ایوان کی تذلیل ہو رہی ہے،اپو زیشن لیڈر ، وزرا کی ڈیوٹی ہے کہ ایوان میں موجود ہوں،یہ کابینہ کی اجتماعہ ذمہ داری ، نوید قمر دلچسپ بات یہ ہے کہ جب اپو ز یشن جماعت پی ٹی اآئی نے حکومت پر تنقید کی تو حکومت کی اتحادی جما عت پیپلز پارٹی بھی ان کے سا تھ یک زبان ہوگئی ۔جمعرات کو قومی اسمبلی کا اجلاس ڈپٹی سپیکر قومی سپیکر مصطفی شاہ کی زیر صدارت پارلیمنٹ ہاؤس میں منعقد ہوا۔تلاوت کلام پاک حدیث اور قومی ترانے کے بعد ڈپٹی سپیکر نے وقفہ سوالات کا آغاز کیا۔نکتہ اعتراض پر بات کرتے ہوئے سابق سپیکر اور پی ٹی اآئی کے رہنمااسد قیصر نے کہا کہ وقفہ سوالات جاری ہے اور پورا ایوان خا لی ہے۔