عافیہ صدیقی سزا معافی ،طلحہ محمود وفد کے ہمراہ امریکا پہنچ گئے

13 دسمبر ، 2024

اسلام آباد ( طاہر خلیل ) عافیہ صدیقی کی رہائی کیلئے سینیٹر طلحہ محمود کی سربراہی میں وفد امریکا پہنچ گیا ،سینیٹر طلحہ محمود کے ساتھ سینیٹر بشریٰ انجم ،ڈاکٹر اقبال آفریدی اور امریکی ماہر ین قانون شامل ہیں ، سینیٹر طلحہ محمود نے جمعرات کو ڈیلاس جیل میں عافیہ صدیقی سے ملاقات کی اور قانونی پہلوئوں پر بات چیت کی سینیٹر طلحہ محمود نے جنگ سے بات چیت میں کہا کہ ہماری کوشش ہےکہ امریکی صدر جوبائیڈن سبکدوشی سے قبل اپنی صوابدید پر جن قیدیوں کو معافی دینے کا اعلان کرنے والے ہیں اس میں عافیہ صدیقی کو بھی شامل کیا جائے، اس ضمن میں کئ امریکی قانونی ماہرین کی خدمات حاصل کر لی ہیں اور وہ ہماری مد د کر رہے ہیں ۔