اسلام آباد (نیوز ایجنسی) ترجمان دفتر خارجہ ممتاز زہرہ بلوچ نے کہا ہے کہ پاکستانی سفارتخانہ شام میں تمام پاکستانیوں کو معاونت فراہم کرنے میں مصروف ہے اور 300 سے زائد پاکستانی شام سے محفوظ طریقے سے پاکستان پہنچ چکے ہیں۔ ترجمان دفتر خارجہ ممتاز زہرہ بلوچ نے ہفتہ وار بریفنگ دیتے کہا کہ پاکستان شام کی خودمختاری اور سالمیت کی بھرپور حمایت کرتے ہیں، پاکستان کو شام میں اسرائیلی جارحیت پر تشویش ہے، اسرائیل کی جانب سے حملوں میں شام کے آبادیوں کو تباہ کیا گیا۔انہوں نے کہاکہ پاکستان اسرائیل کی جانب سے شام کے علاقوں پر قبضے کی مذمت کرتا ہے، کسی بیرونی قوت کو شامی لوگوں کا مستقبل طے کرنے کا حق نہیں، ہم شام میں عوام کی حمایت یافتہ حکومت کا مطالبہ کرتے ہیں۔ترجمان دفتر خارجہ نے کشمیر میں جاری انسانی حقوق کی پامالیوں پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ہم مظلوم کشمیریوں کی حمایت جاری رکھیں گے جبکہ پاکستان مقبوضہ کشمیر میں بھارتی مظالم کی مذمت کرتا ہے۔ ممتاز زہرہ بلوچ نے کہا کہ پاکستان اور تاجکستان کے درمیان ساتواں مشترکہ توانائی، صنعت، زراعت فورم کا اجلاس اسلام آباد میں ہوا جس میں وفاقی وزیر اویس لغاری نے شرکت کی، دونوں ملکوں کے درمیان تجارت اور رابطہ کاری بڑھانے پر اتفاق کیا گیا۔
کراچی امریکی اخبار کا کہنا ہے سعودیہ اور کویت نے امریکی فوج کو اڈوں اور فضائی حدود تک دوبارہ رسائی دیدی،...
کراچی ٹرمپ نے ہرمز منصوبے پر یو ٹرن اتحادیوں کے ردعمل کے بعد لیا۔ سعودی نے امریکی فوجی اڈوں وفضائی حدود کے...
اسلام آباد قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی خزانہ کو بتایاگیا کہ آئندہ چار برسوں میں پانچ لاکھ گھروں کی تعمیر کے...
لاہوروزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے غیر قانونی کارروائیوں سے عوام کو تنگ کرنے اور پیرا فورس کو نام بدنام...
اسلام آباد بجلی تقسیم کار کمپنیوں نے صارفین تک سبسڈی اور سہولت پہنچانے کےلیے نیا قدم اٹھالیا۔ترجمان...
کراچی امریکی خفیہ ادارے سی آئی اے کی ایک خفیہ رپورٹ کے مطابق ایران امریکہ کی بحری ناکہ بندی کے باوجود کم از...
کراچی ملکی زر مبادلہ کے ذخائر میں اضافے کا رحجان،ایک ہفتے میں مزید 2 کروڑ 30 لاکھ ڈالر بڑھ گئے،اسٹیٹ بینک آف...
واشنگٹن وائٹ ہاؤس کی ترجمان کیرولین لیوائیٹ نے اعلان کیا ہے کہ ان کے ہاں یکم مئی کو بیٹی کی پیدائش ہوئی، جس...