اسلام آباد (مہتاب حیدر) ایف بی آر نے ان ٹیکس چور شوگر ملوں کے خلاف آپریشن شروع کردیا ہے جو مبینہ طور پر اپنی حقیقی پیداوار چھپا کر قومی خزانے کو اربوں روپے نقصان پہنچانے کا باعث ہیں۔ سندھ اور پنجاب میں قائم دو شوگر ملیں ایسی غلط کاریوں میں ملوث پائی گئی ہیں ایف بی آر نے ان ملوں کو بند کرنے کی ہدایت کی ہے۔ ایف بی آر نے رواں مالی سال کے اول 5؍ ماہ میں 338؍ ارب روپے کے بھاری نقصان کے نتیجے میں یہ سخت آپریشن شروع کیا ہے۔ ایف بی آر نے جولائی تا نومبر 2024ء اول 5؍ ماہ میں 4.3 ٹریلین روپے کی وصولیاں کی ہیں جبکہ رواں ماہ دسمبر میں 1.7 ٹریلین روپے کی وصولیاں باقی ہیں ایسی صورت میں 31؍ دسمبر 2024ء تک 6009 ٹریلین روپے کا مطلوبہ ہدف پورا ہوسکے گاجو آئی ایم ایف پروگرام کے تحت مقرر کیا گیا ہے۔
اسلام آباد صدر مملکت آصف علی زرداری سے وزیرِاعظم شہباز شریف نے ایوانِ صدر میں ملاقات کی,جس میں نائب...
کراچی ہیگستھ کا سینیٹر مارک کیلی کے خلاف دوبارہ پینٹاگون انکوائری کا مطالبہ، وزیر دفاع کا کہنا تھا امریکی...
کراچی آبنائے ہرمز بحران، عالمی سطح پر بچت اور کفایت شعاری کے اقدامات، 70 ممالک کے فوری پالیسی فیصلے، خام تیل...
کراچی بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی نے کہا ہے کہ عوام سونا نہ خریدیں، پٹرول کا استعمال کم، پبلک ٹرانسپورٹ...
اسلام آباد وفاقی حکومت نے خطے کی صورتحال کے تناظر میں شروع کی گئی کفایت شعاری مہم میں 13جون تک توسیع کردی...
اسلام آباد ممبر سندھ ارسا احسان الحق لغاری عہدے سے مستعفی،وفاقی حکومت نے شفقت حسین کو انڈس ریور اٹھارٹی ...
اسلام آ باد مشترکہ مفادات کونسل کےاجلاس تاخیر سےکرانےپرآئین کی مسلسل خلاف ورزیوں کاانکشاف ہوا ہے۔ ایک سال...
اسلام آباد ڈی ایٹ ممالک کی اقتصادی تعاون کی تنظیم نے رکن ممالک کے مابین ویزا کی سہولت کو بہتر بنانے اور سفری...