ڈپٹی کمشنر لاہور کی عون چوہدری کو پولیس سکیورٹی دینے سے معذرت، صحافی کی درخواست مسترد

22 دسمبر ، 2024

لاہور(آصف محمود بٹ ) ڈپٹی کمشنر لاہور نے ممبر قومی اسمبلی اور وزیر اعظم کے مشیر برائے کھیل و سیاحت عون چودھری کو پولیس سیکورٹی دینے سے معذرت جبکہ ایک صحافی کی دوبارہ پولیس سیکورٹی فراہم کرنے کی درخواست مسترد کردی ۔ فیصلہ ڈسٹرکٹ انٹیلی جنس کمیٹی لاہور کی میٹنگ کے بعد جاری کیا گیا ،معتبر ذرائع نے ’’جنگ‘‘ کو بتایا کمیٹی ممبران نے فیصلے میں دونوں کی درخواستیں محکمہ داخلہ کی پالیسی کے برعکس قرار دے کر کہا دونوں کوئی خطرہ نہیں ، وہ پرائیوٹ سیکورٹی کی خدمات حاصل کر سکتے ہیں۔