سنٹرل سلیکشن بورڈ اجلاس تاریخوں میں تبدیلی اسٹیبلشمنٹ ڈویژن کا اعلامیہ جاری

22 دسمبر ، 2024

اسلام آباد( رپورٹ حنیف خالد )سنٹرل سلیکشن بورڈ اجلاس تاریخوں میں تبدیلی،سنٹرل سلیکشن بورڈ کے اجلاس کے حوالے سے کابینہ سیکریٹریٹ کے اسٹیبلشمنٹ ڈویژن کی جانب سے اعلامیہ جاری کیا گیا ہے جس کے تحت بی ایس-19 سے بی ایس-20 اور بی ایس-20 سے بی ایس-21 کے افسران کی ترقی کے معاملات پر غور کے لئے 25، 26 اور 27 نومبر 2024 کو ہونے والا اجلاس اب 23، 24، 26 اور 27 دسمبر 2024 کو اسٹیبلشمنٹ ڈویژن، کابینہ سیکریٹریٹ اسلام آباد کے کمیٹی روم نمبر 2080 میں چیئرمین ایف پی ایس سی/سی ایس بی کی زیر صدارت ہوگا۔ سیکرٹری اسٹیبلشمنٹ ڈویژن، سیکرٹری کابینہ ڈویژن ، چیئرمین فیڈرل بورڈ آف ریونیو ، آڈیٹر جنرل آف پاکستان ، سیکرٹری وزارت ہوا بازی ، سیکرٹری وزارت داخلہ ، سیکرٹری وزارت سرمایہ کاری ، سیکرٹری وزارت توانائی (پیٹرولیم ڈویژن) ، سیکرٹری وزارت آبی وسائل ، سیکرٹری وزارت اوورسیز پاکستانی و انسانی وسائل، سیکرٹری وزارت خارجہ امور ، سیکرٹری وزارت مواصلات ، سیکرٹری وزارت دفاع ، سیکرٹری وزارت دفاعی پیداوار، سیکرٹری وزارت تجارت، سیکرٹری وزارت ریلوے ، سیکرٹری وزارت اطلاعات و نشریات ، سیکرٹری وزارت تعلیم و پیشہ ورانہ تربیت ، سیکرٹری وزارت قانون و انصاف، سیکرٹری وزارت صحت ، سیکرٹری وزارت منصوبہ بندی و ترقیات، سیکرٹری وزارت خزانہ ، ڈائریکٹر جنرل (پرسونل) انٹر سروسز انٹیلیجنس (آئی ایس آئی) ، ڈائریکٹر جنرل انٹیلیجنس بیورو، چیف سیکرٹری پنجاب ، چیف سیکرٹری سندھ ، چیف سیکرٹری خیبرپختونخوا ، چیف سیکرٹری بلوچستان اور تمام صوبوں کے انسپکٹر جنرل آف پولیس کو اجلاس میں شرکت کی ہدایت کی گئی ہے۔ اجلاس کا ایجنڈا جلد فراہم کیا جائے گا۔