فیڈرل ہا ئوسنگ اتھارٹی کی کراچی میں نیلامی ،سرمایہ کاروں کو بریفنگ دی گئی

22 دسمبر ، 2024

اسلام آ باد ( نیو ز رپورٹر) فیڈرل گورنمنٹ ایمپلائز ہاؤسنگ اتھارٹی کے عہدیداروں نے23اور24 دسمبر کو ہونے والی گلزار ہجری سکیم۔ 33کراچی میں 21 دکانیں،18 کمرشل پلاٹس اورایک پٹرول پمپ پلاٹ کی نیلامی کے سلسلے میں سر مایہ کاروں کے ساتھ قصرِ نازکراچی میں ہفتہ کے روز اجلاس کیا۔فیڈرل گورنمنٹ ایمپلائز ہاؤسنگ اتھارٹی کی جانب سے( ڈپٹی سیکرٹری وزارت ہاؤسنگ وتعمیرات سعید ملک ‘ ہائوسنگ اتھارٹی کےڈائریکٹر ایڈمن فیض عمر سیال ،ڈائریکٹر پلاننگ رضوان احمد‘ ڈائریکٹر لاء باسط خان ، ڈائریکٹر اسٹیٹ جمیل احمد ، ڈائریکٹر ریونیو کاظم عبا س اور ڈائریکٹرفنانس مہر اصغر نے سر مایہ کاروں کو بریفنگ دی۔ سر مایہ کاروں نے ہاؤسنگ اتھارٹی کے کراچی پروجیکٹس میں خصوصی دلچسپی ظاہر کی اور مستقبل میں مزید اس طرح کے اجلاس منعقد کرنے کی اہمیت پر زور دیا۔ انویسٹر ز نے شراکت داری اور تعاون کی اہمیت پر زور دیا اور انہوں نے پاکستان کی صلاحیتوں بالخصوص اس کی متحرک آبادی اور اس کی رہائشی ضروریات پر روشنی ڈالی۔ ہاؤسنگ اتھارٹی کے پینل نے انویسٹرز کی تمام تجاویز کو غور سے سنا۔ اور مستقبل کی کاوشوں اور ہاؤسنگ اتھارٹی کی منصوبہ بندی کے بارے میں بتایا۔