اسلام آ باد ( نیو ز رپورٹر) کٹاس راج مندر چکوال میں ہندو مذہب کی تقریبات ہفتہ کے روز اختتام پذیر ہوگئیں ۔ بھارت سے آئے ہندو یاتریوں سمیت سینکڑوں مقامی ہندو برادری سے تعلق رکھنے والے افراد نے بھانو سپتھمی کی رسومات ادا کیں۔ بعد ازامتروکہ وقف املاک بورڈ کے زیر اہتما م ہندو یاتریوں کے اعزاز میں تقریب کا انعقاد کیا گیا ۔اس موقع پر بھار گروپ لیڈروجے کمار شرما نے کہا کہ ہمیں پاکستان آکر بے حد محبت اور پیار ملا ،ہمیں یہاں تمام تر سہولیات دی جا رہی ہیں۔یہاں ہمار ی مذہبی عبادت گاہوں کی خصوصی دیکھ بھال بھی کی جارہی ہے۔ یا تریوں کے لیے رہائشی کمپلیکس کی تعمیر پر ہم حکومت اور متروکہ وقف ا ملاک بورڈ کے چیئرمین سید عطاء الرحمن کے شکر گزار ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ہم بھارت کی 12 مختلف ریاستوں سے آ ئے ہیں،ہم نے کٹاس راج میں اپنی مذہبی رسومات ادا کیں۔ایڈیشنل سیکرٹری شرائنز سیف اللہ کھوکھرنے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ حکومت پاکستان اقلیتی مذاہب کے افراد کی خدمت اور اور ان کی عبادت گاہوں کا تحفظ اور ان کی دیکھ بھال کے لیے خصوصی اقدامات کرتی ہے۔وفاقی وزیر مذہبی امور چوہدری سالک حسین اور چیئرمین متروکہ وقف املاک بورڈ سید عطاء الرحمن کی ہدایت کے مطابق ہندو اور سکھ برادری کی مذہبی عبادت گاہوں کی تزئین و آرائش اور انہیں مزید مضبوط بنانے کے لیے اربوں روپے کے منصوبے شروع کئے گئے ہیں۔ وفاقی وزیر چوہدری سالک حسین نےہندو یاتریوں کے لیےچند روز قبل کٹاس راج مندر سے ملحقہ 36 کمروں پر مشتمل بلڈنگ کا افتتاح کیا ہے۔ انہوں نے ضلعی انتظامیہ کا بھی شکریہ ادا کیا۔پاکستان ہندو مندر مینجمنٹ کمیٹی کے صدر کریشن شرما نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا متروکہ وقف املاک بورڈ مزہبی اقلیتوں کے لیے بہترین خدمات انجام دے رہا ہے جس پر میں وفاقی حکومت اور چیئرمین متروکہ وقف املاک بورڈ سید عطاء الرحمٰن کا خصوصی طور پر شکر گزار ہوں پاکستان میں ہمیں مکمل مذہبی آزادی حاصل ہے۔پاکستانی ہندو مختلف اجناس کی تجارت کرتے ہیں ہندو مذہب سے تعلق رکھنے والے افراد سیکورٹی فورسز ،و دیگر حکومتی اداروں میں اپنی ذمے داری انجام دے رہے ہیں ۔
راولپنڈی ا ڈائریکٹر جنرل فوڈ پنجاب امجد حفیظ نے یقین دہانی کراتے ہوئے کہا کہ گندم کی سپلائی کے نظام کو مزید...
اسلام آباد انٹر نیشنل اسلامک یونیورسٹی میں مصنوعی ذہانت کے حوالے سے منعقدہ کانفرنس میں اس بات پر تشویش کا...
فیصل آباد سینئر سیاستدان و سابق وفاقی پارلیمانی سیکرٹری برائے پٹرولیم رانا زاہد توصیف نے کہا ہے کہ مہنگے...
پشاور کوہستان کے 40 ارب روپے کے میگا اسکینڈل میں نئی پیش رفت سامنے آئی ہے، جہاں انکشاف ہوا ہے کہ ایک رکن قومی...
اسلام آباد وفاقی آئینی عدالت کے چیف جسٹس،امین الدین خان نے ایک بار پھر آئینی مینڈیٹ کا اعادہ کرتے ہوئے...
کراچی تجزیہ کاروں ڈاکٹر ماریہ سلطان، سلیم صافی، سید محمد علی اور اعزاز سید نے کہا کہ اصل مسئلہ ٹیکنیکل...
لاہور سابق قومی سلامتی مشیر جنرل ناصر خان جنجوعہ نے کہا ہے کہ دنیا ایک گہرے اور بنیادی تغیر سے گزر رہی ہے...
کراچی کیا امریکا نے ایران کی شرط مان لی؟ ہرمز پہلے، جوہری معاملہ بعد میں، واشنگٹن نے ہرمز میں بحری مشن عارضی...