کشتی حادثہ،انکوائری کمیٹی سفارشات پر کیوں عمل نہیں کیا گیا ؟وزیراعظم نے انکوائری کمٹی بنادی

22 دسمبر ، 2024

اسلام آ باد( رانا غلام قادر )وزیر اعظم شہباز شریف یونان میں کشتی ڈوبنے کے حالیہ واقعہ کے تناظر میں 2023میں پیش آنے والےیونان میںکشتی کے واقعہ میں پا کستانیوں کے جاں بحق ہونے کے معاملہ پر انکوائری کمیٹی کی سفارشات پر عمل درآ مد نہ کئے جانے کا نوٹس لیتے ہوئے انکوائری کا حکم دیدیا ۔ انسداد منی لانڈرنگ اتھارٹیکے مشتاق سکھیرا چیئرمین ،ڈی جی احسان غنی ڈائریکٹر ایف آئی اے ملک سکندر حیات ممبرز مقرر ، وزیر اعظم نے تین رکنی کمیٹی کو ہدایت کی ہے کہ جون2023میں بنائی گئی انکوائری کمیٹی کی سفارشات پر عملدرآ مدکا جائزہ لیا جا ئے اور عملدرآ مد نہ کرنے والے افسروں کی ذمہ داری کا تعین کیا جا ئے۔ انکوائری کمیٹی کا چیئر مین چیئر مین انسداد منی لانڈرنگ و انسداد دہشت گردی فنا نسنگ اتھارٹی (AML &CFT) اور سابق آئی جی پولیس مشتاق احمد سکھیرا کو مقرر کیا گیا جبکہ ممبران میں ڈی جی انسداد منی لانڈرنگ و انسداد دہشت گردی فنا نسنگ اتھارٹی احسان غنی اور ڈائریکٹر ( NCB-Interpol) ایف آئی اے ملک سکندر حیات شامل ہیں۔ وزیر اعظم آفس نے انکوائری کے دائرہ کار (TORS) بھی جاری کردی ہیں۔ پہلانکتہ یہ ہے کہ انکوائری کمیٹی یہ آڈٹ کرے گی کہ ایف اائی اے نے جون 2023کی انکوائری کمیٹی کی سفارشات پر عمل درآمد کیلئے کیا ایکشن لیا اور اقدامات اٹھائے ؟۔ سفاشات پر عمل درآد کیلئے کیا عملی اقدامات اٹھائے گئے؟۔قومی اور بین الاقوامی سطح پر کیا کو آرڈی نیشن کی گئی ؟؟َ شعور اجاگر کرنے کیلئے کیا اقدامات اٹھائے گئے ؟؟۔کیا قانون سازی کی گئی ؟؟۔ کمیٹی سفارشات پر عملدرآ مد میںتاخیر کی وجوہات کا تعین کرے گی؟؟۔یہ بھی تعین کرے گی کہ انسانی سمگلرز اور ملوثایف آئی اےافسران کے خلاف کیا کا روائی کی گئی؟کمیٹی سفارشات پر عمل درآ مد میں خامیوں(lapses) کی نشاندہی کرے گی۔کمیٹی ذمہ دار افسروں کی نشاندہی کرے گی اور مستقبل کیلئے جا مع لائحہ عمل تجویز کرے گی۔