ایٹمی پرو گرام کے ہیرو ڈاکٹر محمد شبیر کا انتقال، تدفین آج اسلام آباد میں ہو گی

22 دسمبر ، 2024

اسلام آباد ( رپورٹ، حنیف خالد)سابق ممبر پاکستان اٹامک انرجی کمیشن اور سابق ڈی جی سی پی سی ڈاکٹر محمد شبیر انتقال کر گئے۔ نماز جنازہ 22 دسمبر اتوار بعد نماز ظہر (2 بجے) H-11 قبرستان، اسلام آباد میں ادا کی جائے گی۔ مر حوم کو اپنے شعبہ میں ملک کیلئے نمایاں خدمات انجام دینے پر حکومت پاکستان کی طرف سے ہلال امتیاز اور ستارہ امتیاز سے بھی مل چکا ہے۔ڈاکٹر محمد شبیر25 ​​اگست 1939 کو لاہور میں پیدا ہوئے۔ وہ ہائیڈرومیٹالرجی، معدنی پروسیسنگ، نیوکلیئر فیول ،نیوکلیئر کیمیکل انجینئرنگ ،کیمیکل انجینئرنگ ،ہائیڈرومیٹالرجی کے شعبوں میں مہارت رکھتے تھے ۔ انہیں 199 میں ہلال امتیاز ،1992 میں ستارہ امتیاز ،1998 میں تمغہ بقاء دیا گیا۔مرحوم نے 1991 میں انجینئرنگ اور ٹیکنالوجی کے میدان میں اوپن گولڈ میڈل،1998 میں جوہری مواد کے میدان میں طلائی تمغہ،پنجاب جیولوجیکل سوسائٹی، لاہور سے ،1999 میں جوہری مواد کے میدان میں طلائی تمغہ پاکستان نیوکلیئر سوسائٹی کی طرف سے ،نیوکلیئر میٹریل پروجیکٹ 2002 کو مکمل کرنے میں شاندار خدمات کے لئے بھی گولڈ میڈل پاکستان اٹامک انرجی کمیشن سے ،پاکستان نیوکلیئر سوسائٹی کی طرف سے 2000 میں گولڈ میڈل حاصل کیا ۔