اسلام آباد( رپورٹ حنیف خالد) وفاقی بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) نے ان لینڈ ریونیو سروس کے بی ایس 17 سے 20 گریڈ کے 14 افسران کے فوری تبادلے اور تعیناتیاں کر دیں۔ محمد خالد جمیل (بی ایس-20) کو چیف آئی آر (ٹرانسفارمیشن ڈیلیوری یونٹ) تعینات کیا گیا۔ وہ ڈائریکٹر (پروگرام آفس)، پاکستان ریزز ریونیو، ڈائریکٹر (ٹیکس سسٹم ڈیجیٹلائزیشن پروجیکٹ) اور چیف (ٹیکس ریفارمز) کے اضافی عہدے بھی سنبھالیں گے۔ سعدیہ افتخار (بی ایس-19) کو سیکرٹری (ڈونر پروگرامز) تعینات کیا گیا۔ وہ سیکرٹری (ریفارمز اینڈ ماڈرنائزیشن) کے اضافی عہدے پر بھی کام کریں گی۔ احمد شکیل بابر (بی ایس-18) کو سیکنڈ سیکرٹری (انٹرنل سسٹم ڈیجیٹلائزیشن-II) تعینات کیا گیا۔ وہ سیکنڈ سیکرٹری (آئی آر-پالیسی ونگ) کے اضافی چارج پر بھی خدمات انجام دیں گے۔ سردار عمر شریف (بی ایس-18) کو سیکرٹری (او پی ایس) (انٹرنل سسٹم ڈیجیٹلائزیشن-I/پرال ٹرانسفارمیشن) مقرر کیا گیا ، وہ سیکرٹری (او پی ایس) (آئی ٹی ونگ) کے اضافی عہدے پر بھی کام کریں گے۔ خدیجہ حسین (بی ایس-18) کو سیکنڈ سیکرٹری (انٹرنل سسٹم ڈیجیٹلائزیشن-III) تعینات کیا گیا،وہ سیکنڈ سیکرٹری (بی پی آر-III) کے اضافی چارج پر بھی فائز رہیں گی۔ عمران فلک شیر (بی ایس-18) کو ڈپٹی کمشنر ان لینڈ ریونیو، اے ای او آئی زون، کراچی مقرر کیا گیا ۔ عدنان جبار (بی ایس-18) کو سیکنڈ سیکرٹری (ویلیو چین ڈیجیٹلائزیشن-III) اور سیکنڈ سیکرٹری (بی ڈی ٹی) آئی ٹی ونگ کے اضافی عہدے پر بھی تعینات کیا گیا ۔ احمد فیض (بی ایس-18) کو ڈپٹی کمشنر، ریجنل ٹیکس آفس، گوجرانوالہ جبکہ عبد الرحمن (بی ایس-18) کو ڈپٹی ڈائریکٹر، ڈائریکٹوریٹ جنرل آف ڈیجیٹل انوائسنگ اینڈ انیلیسز، اسلام آباد مقرر کیا گیا۔ صدف احسان (بی ایس-18) کو سیکنڈ سیکرٹری (شارٹ ٹرم ریونیو/ایچ آر کیپیسٹی انہانسمنٹ-I) تعینات کیا گیا۔ وہ سیکنڈ سیکرٹری (آئی آر آپریشنز ونگ) کا اضافی چارج بھی سنبھالیں گی۔ احمد اکمل (بی ایس-18) کو ڈپٹی کمشنر، کارپوریٹ ٹیکس آفس، لاہور ، اسامہ سمیر (بی ایس-18) کو ڈپٹی ڈائریکٹر، ڈائریکٹوریٹ جنرل آف ڈیجیٹل انوائسنگ اینڈ انیلیسز تعینات کیا گیا ۔ سید شبیر رئیس زیدی (بی ایس-17) کو اسسٹنٹ کمشنر، ریجنل ٹیکس آفس، راولپنڈی اور قندیل عالم (بی ایس-17) کو اسسٹنٹ کمشنر، کارپوریٹ ٹیکس آفس اسلام آباد مقرر کیا گیا ۔ سعد بن یوسف (بی ایس-17)، اسسٹنٹ کمشنر لاہور کو ماڈل ٹیکس آفس ایف بی آر اسلام آباد میں بطور سیکنڈ سیکرٹری تعینات کیا گیا ۔ تمام افسران اپنی نئی تعیناتیوں کے ساتھ پرفارمنس الاؤنس بدستور حاصل کریں گے۔
راولپنڈی ا ڈائریکٹر جنرل فوڈ پنجاب امجد حفیظ نے یقین دہانی کراتے ہوئے کہا کہ گندم کی سپلائی کے نظام کو مزید...
اسلام آباد انٹر نیشنل اسلامک یونیورسٹی میں مصنوعی ذہانت کے حوالے سے منعقدہ کانفرنس میں اس بات پر تشویش کا...
فیصل آباد سینئر سیاستدان و سابق وفاقی پارلیمانی سیکرٹری برائے پٹرولیم رانا زاہد توصیف نے کہا ہے کہ مہنگے...
پشاور کوہستان کے 40 ارب روپے کے میگا اسکینڈل میں نئی پیش رفت سامنے آئی ہے، جہاں انکشاف ہوا ہے کہ ایک رکن قومی...
اسلام آباد وفاقی آئینی عدالت کے چیف جسٹس،امین الدین خان نے ایک بار پھر آئینی مینڈیٹ کا اعادہ کرتے ہوئے...
کراچی تجزیہ کاروں ڈاکٹر ماریہ سلطان، سلیم صافی، سید محمد علی اور اعزاز سید نے کہا کہ اصل مسئلہ ٹیکنیکل...
لاہور سابق قومی سلامتی مشیر جنرل ناصر خان جنجوعہ نے کہا ہے کہ دنیا ایک گہرے اور بنیادی تغیر سے گزر رہی ہے...
کراچی کیا امریکا نے ایران کی شرط مان لی؟ ہرمز پہلے، جوہری معاملہ بعد میں، واشنگٹن نے ہرمز میں بحری مشن عارضی...