اسلام آباد(نمائندہ خصوصی)وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی کی کوششوں سے لاہور میں پاسپورٹ آفس گارڈن ٹاون سے ایجنٹ مافیا کا صفایا، بے پناہ رش ختم، بالآخر شہریوں کو طویل انتظار کی زحمت سے نجات مل گئی۔ وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی نے 24/7 اوپن پاسپورٹ آفس گارڈن ٹاون کا اچانک دورہ کیا۔ وزیرداخلہ نے پاسپورٹ بنوانے کیلئے آئے شہریوں سے ملاقات کی اور ان سے پاسپورٹ بنوانے کے عمل کے بارے پوچھا۔ پاسپورٹ بنوانے کے عمل پر اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے شہریوں نے کہا کہ 24 گھنٹے پاسپورٹ آفس کھلنے سے بے پناہ رش ختم ہوگیا ہے۔ وزیرداخلہ مختلف کاونٹرز پر گئے اور شہریوں سے گفتگو کی۔ انہوں نے بعض شہریوں کے مسائل موقع پر حل کرنے کیلئے احکامات دیئے۔ بعض شہریوں نے علاقے میں ایجنٹ مافیا کی شکایات کی، وزیرداخلہ ے فوری نوٹس لیتے ہوئے ایف آئی اے کو آج ہی سے فی الفور کریک ڈاؤن کا حکم دیا۔ انہوں نے کہا کہ شہریوں کی سہولت سب سے زیادہ عزیز ہے، پاسپورٹ ملنے میں تاخیر کی شکایات کا بھی ازالہ کیا جا رہا ہے۔ شہریوں کا اعتماد میرے لیے اطمینان کا باعث ہے۔
راولپنڈی ا ڈائریکٹر جنرل فوڈ پنجاب امجد حفیظ نے یقین دہانی کراتے ہوئے کہا کہ گندم کی سپلائی کے نظام کو مزید...
اسلام آباد انٹر نیشنل اسلامک یونیورسٹی میں مصنوعی ذہانت کے حوالے سے منعقدہ کانفرنس میں اس بات پر تشویش کا...
فیصل آباد سینئر سیاستدان و سابق وفاقی پارلیمانی سیکرٹری برائے پٹرولیم رانا زاہد توصیف نے کہا ہے کہ مہنگے...
پشاور کوہستان کے 40 ارب روپے کے میگا اسکینڈل میں نئی پیش رفت سامنے آئی ہے، جہاں انکشاف ہوا ہے کہ ایک رکن قومی...
اسلام آباد وفاقی آئینی عدالت کے چیف جسٹس،امین الدین خان نے ایک بار پھر آئینی مینڈیٹ کا اعادہ کرتے ہوئے...
کراچی تجزیہ کاروں ڈاکٹر ماریہ سلطان، سلیم صافی، سید محمد علی اور اعزاز سید نے کہا کہ اصل مسئلہ ٹیکنیکل...
لاہور سابق قومی سلامتی مشیر جنرل ناصر خان جنجوعہ نے کہا ہے کہ دنیا ایک گہرے اور بنیادی تغیر سے گزر رہی ہے...
کراچی کیا امریکا نے ایران کی شرط مان لی؟ ہرمز پہلے، جوہری معاملہ بعد میں، واشنگٹن نے ہرمز میں بحری مشن عارضی...