کراچی (ٹی وی رپورٹ) جیوکے پروگرا م ’’رپورٹ کارڈ‘‘ میں میزبان علینہ فاروق نے اپنے پینل کے سامنے سوال رکھا کہ حکومت اور پی ٹی آئی کے درمیان جو بیک ڈور رابطے ہیں وہ سیاسی بحران کو حل کرنے کا ذریعہ بن سکتے ہیں خاص طور پر جو آج نو مئی کے ملزمان کو سزا بھی دے دی گئی ہے ۔اس سوال کے جواب میں تجزیہ کارفخردرانی،ارشاد بھٹی ،بے نظیرشاہ اور مظہرعباس نے کہا کہ اس طرح کے فیصلے رابطوں کو متاثر کرسکتے ہیں۔اگر عمران خان یا بشریٰ بی بی کو سزا ہوجاتی ہے تو مذاکرات ختم ہوجائیں گے۔ مذاکرات سے حکو مت اپنا مینڈیٹ پورا کرسکے گی۔ معیشت اور دہشت گردی کے پیچھے سارے کھڑے ہوں گے اور بڑی شخصیت کے خلاف ٹرینڈ نہیں چلیں گے گالم گلوچ رکے گی اور تحریک انصاف کو سیاسی اسپیس واپس ملے گی اور عمران خان اور تحریک انصاف کی لیڈرشپ کے لیے آسانیاں پیدا ہوں گی۔تفصیلات کے مطابق تجزیہ کار فخر درانی نے کہا کہ جمہوریت میں یہ سب ممکن ہوتا ہے ماضی کی کئی مثالیں ہمارے سامنے ہیں۔لیکن عمران کا ایکشن روایتی ایکشن سے الگ ہوتا ہے۔ انصار عباسی کی خبر میں یقینا صداقت ہے لیکن سوال یہ ہے کہ نو مئی سے متعلق جو عام ورکر کو سزا دے دی گئی ہے لیکن تحریک انصاف کے لیڈران کو نہیں ہوئی اس پر شاید پی ٹی آئی ایک قدم پیچھے آئے گی ۔ سوشل میڈیا پر جو مہم چلائی جارہی ہے اور خاص طو رپر رچرڈ گرینل کے حوالے سے جو رہا ہے یہ سب چیزیں ایک ساتھ ہی چل رہی ہیں سخت ردِ عمل اور پھر مذاکرات کی بھی باتیں موجودہ قیادت پہلے دن سے چاہتی ہے مذاکرات ہوں لیکن سوال یہ ہے کہ عمران خان بھی مذاکرات چاہتے ہیں لیکن میں سمجھتا ہوں وہ سنجیدہ نہیں ہیں۔تجزیہ کار ارشاد بھٹی نے کہا کہ نو مئی پر کوئی معافی تلافی کا راستہ نکلا نہ جوڈیشل کمیشن بنا لیکن اچھی با ت یہ ہے کہ معاملہ آگے بڑھا ہے ۔ 85 میں سے پچیس کو سزائیں دی گئی ہیں۔البتہ یہ دکھ ضرور ہے کہ یہ عام بچے ہیں۔بیک ڈور چینل چل رہے ہیں ماحول سنجیدہ ہے قبل از وقت الیکشن کی بات ہو رہی ہے نوازشریف نے اوکے کر دیا ہے اور تمام فریقین تمام اسٹیک ہولڈر سنجیدہ ہیں ایک پیج پر ہیں۔مذاکرات مشن ایمپوسیبل ہے ماحول بنایا جارہا ہے تمام اسٹیک ہولڈر ایک پیج پر رہیں ا سکا سوچا جارہا ہے اعتماد ایک دوسرے پر بحال رہے اس پر بات ہو رہی ہے۔ بیرسٹر گوہر دو مرتبہ عمران خان سے ملے ہیں اور مقصد یہی تھا کہ وہ عمران خان تھوڑے دھیمے چلیں ۔تحریک انصاف ہارڈ لائنر سوشل میڈیا سے پیچھے ہٹی ہے۔عمران خان نے سول نافرمانی کی کال دے دی ہے اتوار سے اگر یہ کال موخر ہوگئی جس کے چانسز ہیں اور اگر ایک سو نوے ملین پاؤنڈ کا فیصلہ دسمبر کے بجائے جنوری میں فیصلہ سنایا گیا تو سمجھئے گا کہ بات آگے بڑھی ہے اور اگر سول نافرمانی کی کال رہی اور دسمبر میں فیصلہ آگیا تو سمجھئے گا معاملہ جمود کا شکار ہےلیکن میری رائے یہ ہے کہ معاملہ جنوری میں جائے گا۔ عمران خان دو تین سال نظام کو چلنے کی ضمانت دے سکتے ہیں۔ نو مئی اور چھبیس نومبر پر عمران خان ایک قدم پیچھے ہٹے ہیں مذاکرات سے حکو مت کو یہ مل سکتا ہے کہ ان کا مینڈیٹ تسلیم ہوگا ملک چلے گا معیشت اور دہشت گردی کے پیچھے سارے کھڑے ہوں گے اور بڑی شخصیت کے خلاف ٹرینڈ نہیں چلیں گے گالم گلوچ رکے گی اور تحریک انصاف کو سیاسی اسپیس واپس ملے گی اور عمران خان اور تحریک انصاف کی لیڈرشپ کے لیے آسانیاں پیدا ہوں گی۔تجزیہ کار بینظیر شاہ نے کہا کہ بنیادی انفارمیشن پبلک ڈومین میں نہیں تھی جب تک کہ سپریم کورٹ نے آرڈر نہیں دیا کہ نو مئی کے حوالے سے کون لوگ ہیں ان کی فہرست سامنے لائیں ۔ فوجی عدالتوں میں جو فیصلہ دیا جاتا ہے رولز کے مطابق ان کو تفصیلی وجوہات بتانے کی بھی ضرورت نہیں ہوتی۔آج بھی جن پچیس لوگوں کو سزائیں دی گئی ہیں ان کے فیصلے کہاں ہیں کس وجہ سے کچھ لوگوں کو دو سال اور کچھ کو دس سال قید ملی۔نو مئی کا کیس ریاست نے کیا ہے کیوں کہ آپ کہتے رہے کہ ہمارے پاس ٹھوس ثبوت ہے جب عدالتوں میں گئے تو وہ نہیں رکھا۔انسداد دہشت گردی کے دو ججز آن دی ریکارڈ ہیں کہ ہم پر دباؤ ڈالا جارہا ہے۔پی ٹی آئی سمیت ہم سب چاہتے ہیں کہ اس پر جوڈیشل کمیشن بنایا جائے۔سب سے اہم سوال یہ ہے کہ ان لوگوں کو کیا فیئر ٹرائل ملا ہے۔ مذاکرات کی جہاں تک بات ہے اس وقت یہ اہم نہیں ہے کہ کس سے بات ہو رہی ہے کس سے نہیں ہو رہی بات اس پر ہونی چاہے کہ کس چیز پر بات ہو رہی ہے یہ زیادہ اہم ہے۔تجزیہ کار مظہر عباس نے کہا کہ اس طرح کے فیصلے رابطے کو متاثر کرسکتے ہیں لیکن رابطے کے حوالے سے کچھ میں نہیں کہہ سکتا البتہ انصار عباسی بہت اچھے صحافی ہیں ۔ لگ یہ رہا ہے کہ جو اہم کیس ہیں اگر اس میں عمران خان یا بشری بی بی کو سزا ہوجاتی ہے تو پھر مذاکرات کو جاری رکھنا تحریک انصاف کے لیے مشکل ہوجائے گا۔ اور پھر مذاکرات سے پہلے جو اقدامات کیے جاتے ہیں اس میں سے کوئی بھی نہیں ہو رہا ہے۔ مذاکرات کی بنیاد بھی سامنے ابھی تک نہیں آئی ہے اگر مڈ ٹرم الیکشن ہوتے ہیں تو کیا نون لیگ اس پر راضی ہوجائے گی۔ ہوسکتا ہے بہت سے مقدمات میں حکومت لچک دکھا دے لیکن نو مئی کے معاملے میں محسوس نہیں ہوتا کہ لچک دکھائی جائے گی ایک سو نوے ملین پاؤنڈ میں بھی بظاہر ایسا نہیں لگتا کہ اس میں لچک دکھائی جائے تو پھر بات کیا ہوگی۔
کراچی ایف آئی اے اینٹی کرپشن سرکل کراچی نے صدر کے صرافہ بازار میں العمران جیولرز پر جمعرات کو چھاپہ مارنے...
اسلام آباد حکومت آنے والے بجٹ 2026-27 میں ریٹیلرز کو ٹیکس نیٹ میں لانے کے لیے ایک “فکسڈ اسکیم” متعارف کرانے پر...
کراچی ٹرمپ کے ایرانیوں سے متعلق متنازع بیانات پر سوشل میڈیا پر شدید تنقید، ہم خلا سے نام بھی پڑھ سکتے ہیں،...
کراچی ایران جنگ تیل بحران،کچھ ممالک کی اربوں ڈالر کما ئی، کچھ کو شدید نقصان، امریکا، ناروے اور برازیل کو...
اسلام آباد حکومت نے جیٹ فیول کی قیمت میں 111 روپے 44 پیسے فی لیٹر کی کمی کا اعلان کر دیا ،نئی قیمت 330 روپے 22 پیسے...
اسلام آبادوفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی نے تربت کے علاقے میں بزدلانہ حملے میں شہید لیڈی کانسٹیبل شکیلہ کو خراج...
اسلام آباد وفاقی وزیر برائے اقتصادی امور احد چیمہ اور وزیراعظم آفس کے مشیر ڈاکٹر توقیر شاہ نے نیشنل ڈیجیٹل...
اسلام آباد اسلام آباد ہائیکورٹ نے وفاقی دارالحکومت کے تعلیمی اداروں میں منشیات کیس 19 مئی کو سماعت کیلئے...