اسلام آ باد ( نیو ز رپورٹر) وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ شوگر انڈسٹری میں ویڈیو اینالیٹیکس کی تنصیب کے بعد محصولات کی وصولی میں بہتری آئے گی، ان اصلاحات سے چینی کی ذخیرہ اندوزی کا خاتمہ ہو گا اور قیمتوں میں توازن قائم کرنے میں مدد ملے گی،ہماری بھرپور کوشش ہے کہ عوام کو سستے داموں چینی کی فراہمی یقینی بنائی جائے،ٹیکنالوجی کے استعمال کے ذریعے ایف بی آر کی کارکردگی کو بہتر بنانا حکومت کی اولین ترجیح ہے ،ایف بی آر کی ڈیجیٹائزیشن کے لیے اٹھائے جانے والے اقدامات سے قومی خزانے کو اربوں روپے کا فائدہ پہنچے گا ،ان خیالات کا اظہار انہوں نےمحصولات میں بہتری کے لئے اُٹھائے گئے اقدامات پر لاہور میں منعقدہ اہم جائزہ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔اجلاس میں وزیراعظم کو شوگر انڈسٹری میں وڈیو اینالیٹیکس کی تنصیب اور نگرانی پر بریفنگ دی گئی، وزیراعظم نے حکام کو ہدایت کی ہے کہ چینی کے سٹاک کی باقاعدہ نگرانی کی جائے تاکہ چینی سپلائی چین متاثر نہ ہو، ٹیکس چوری اور کم ٹیکس دینے والی شوگر ملوں کے خلاف سخت اور بلا امتیاز کارروائی کی جائے ، ایف بی آر ویلیو چین کی مکمل ڈیجیٹائزیشن کے کام کو جلد از جلد مکمل کرے ، ٹیکس نادہندگان کو ٹیکس نیٹ میں لایا جائے اور ٹیکس نہ دینے کی صورت میں سخت کارروائی کی جائے ،سیمنٹ اور ٹوبیکو انڈسٹری کی ویڈیو اینالیٹیکس کا کام بھی جلد از جلد مکمل کیا جائے،محصولات کی وصولی کے لئے بنائی گئی حکمت عملی کے نفاذ پر عملدرآمد کے حوالےسے سخت اقدامات کئے جائیں۔ اجلاس میں وفاقی وزیر اقتصادی امور احد خان چیمہ، وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات عطاء اللہ تارڑ ، وزیر مملکت خزانہ علی پرویز ملک اور متعلقہ اعلیٰ سرکاری افسران نےشرکت کی۔
اقوام متحدہ اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل انتونیو گوتریس نے پاکستان اور بھارت کے درمیان گزشتہ 24؍ گھنٹے میں...
اسلام آباد پاکستان کی فضائی حدود بھارتی ایئر لائنز کے لیے بند کیے جانے کے بعد، ایئر انڈیا نے اپنی بین...
کراچی بھارت کے معروف جریدے دی ہندو کے فرنٹ لائن میگزین نے اپنی حالیہ رپورٹ میں مقبوضہ کشمیر میں جاری "نارملسی...
ٹورنٹو کینیڈامیں وفاقی پارلیمنٹ کے انتخابات کی تمام تیاریاں مکمل اور امیدواروں کی انتخابی سرگرمیاں اپنے...
لاہوروزیراعلیٰ پنجاب مریم نوازشریف نے راولپنڈی میں ڈویلپمنٹ پراجیکٹس کے دورے کیے اور راولپنڈی کی تاریخ کے...
کراچی بھارتی حکومت نے کل جماعتی اجلاس میں پہلگام حملے میں سیکورٹی ناکامیوں کا اعتراف کر لیا، حکومتی رہنما نے...
اسلام آباد وزیراعظم شہباز شریف سے چیئرمین پی پی پی بلاول بھٹو زرداری نے گزشتہ روز اہم ملاقات کی جس میں نہروں...
نئی دہلی برصغیر میں جنگ کے بادل منڈلانے لگے ‘ بھارتی وزیراعظم نریندر مودی نے کہا ہے کہ پہلگام واقعے میں ملوث...