لاہور(جنرل رپورٹر)”مریم کی مسیحائی…… پنجاب سے کے پی کے تک“، وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے پاراچنارمیں مشکلات کے شکار عوام کے لئے ادویات کی فراہمی کا وعدہ چند گھنٹوں میں پورا کر دیا۔ ادویات اور ضروری سامان سمیت41 ضروری آئٹمز کی دوسری کھیپ روانہ کر دی گئی جبکہ مزید5ٹرک کی فراہمی کے لئے ضروری اقدامات کا حکم دے دیا۔ پاراچنار کی بزرگ مریضہ جمیلہ مراد کوسریس حالت میں فوری آپریشن کیلئے پنجاب ایئر ایمبولینس سروس کے ذریعے اسلام آباد منتقل کیا گیا۔ مریضہ کے بیٹے ذیشان حید ر نے وزیر اعلیٰ مریم کا شکریہ ادا کیا اور ایئر ایمبولینس سروس کو سراہا۔وزیر اعلیٰ نے صوبائی کابینہ کے اجلاس میں امدادی سامان فوری طورپر بھجوانے کی ہدایت کی تھی، صوبائی وزراء صحت خواجہ سلمان رفیق، خواجہ عمران نذیراورسیکرٹری محکمہ ایمرجنسی سروسز پنجاب ڈاکٹر رضوان نصیر نے ادویات کی پاراچنار منتقلی کے عمل کی نگرانی کی اور چند گھنٹوں میں آپریشن ممکن بنایا وزیر اعلیٰ نے کہا ہے کہ پارا چنار کے عوام ہمارے اپنے ہیں، مصیبت اور مشکل میں تنہا نہیں چھوڑ سکتے، عوام کی ضرورت کے مطابق موبائل ہیلتھ یونٹ بھی بھیجا جائے گا۔ ضرورت پڑی تو مزید مریضوں کو پاراچنار سے ایئر ایمبولینس سروس کے ذریعے راولپنڈی منتقل کیا جائے گا ، قائد محمد نوازشریف نے مجھے خصوصی طور پر پاراچنار کے لوگوں کی مدد کی ہدایت کی ، ضروری ادویات میں انسولین ، کتے کے کاٹنے کی ویکسیئن، جان بچانے والی دیگر ادویات اور ضروری سامان سمیت24آئٹم شامل ہے ۔کرم پہنچنے پر ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسر کرم غلام مرتضیٰ نے ادویات وصول کیں اور وزیر اعلیٰ مریم نواز شریف کے اقدام کو سراہا اور مزید ادویات کی فراہمی درخواست کی جس پر وزیر اعلیٰ مریم نے مزید ادویات بھجوانے کی ہدایت کر دی۔ وزیر اعلیٰ پنجاب نے ٹانک میں 8 خوارج کو جہنم واصل کرنے پر سکیورٹی فورسز کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ سکیورٹی فورسز کے جوان ہمارا فخر ہیں۔امن کے ہر دشمن کے خاتمے کیلئے پوری قوم یکجاہے۔
اقوام متحدہ اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل انتونیو گوتریس نے پاکستان اور بھارت کے درمیان گزشتہ 24؍ گھنٹے میں...
اسلام آباد پاکستان کی فضائی حدود بھارتی ایئر لائنز کے لیے بند کیے جانے کے بعد، ایئر انڈیا نے اپنی بین...
کراچی بھارت کے معروف جریدے دی ہندو کے فرنٹ لائن میگزین نے اپنی حالیہ رپورٹ میں مقبوضہ کشمیر میں جاری "نارملسی...
ٹورنٹو کینیڈامیں وفاقی پارلیمنٹ کے انتخابات کی تمام تیاریاں مکمل اور امیدواروں کی انتخابی سرگرمیاں اپنے...
لاہوروزیراعلیٰ پنجاب مریم نوازشریف نے راولپنڈی میں ڈویلپمنٹ پراجیکٹس کے دورے کیے اور راولپنڈی کی تاریخ کے...
کراچی بھارتی حکومت نے کل جماعتی اجلاس میں پہلگام حملے میں سیکورٹی ناکامیوں کا اعتراف کر لیا، حکومتی رہنما نے...
اسلام آباد وزیراعظم شہباز شریف سے چیئرمین پی پی پی بلاول بھٹو زرداری نے گزشتہ روز اہم ملاقات کی جس میں نہروں...
نئی دہلی برصغیر میں جنگ کے بادل منڈلانے لگے ‘ بھارتی وزیراعظم نریندر مودی نے کہا ہے کہ پہلگام واقعے میں ملوث...