اسلام آباد (فاروق اقدس) امریکی صدر جوبائیڈن نے باضابطہ طور پر اس بات کی تصدیق کردی ہے کہ وہ ڈونلڈ ٹرمپ کی تقریب حلف برداری میں یقینا شریک ہونگے ایک حالیہ انٹرویو میں انکا کہنا تھا کہ صرف ایسا امریکی صدر ہی نئے امریکی صدر کی حلف برداری میں شرکت نہیں کرسکتا جس کی معیاد کا ابھی آغاز نہ ہوا ہو،یاد رہے ڈونلڈ ٹرمپ 150 سال کے دوران پہلے اور اب تک کے آخری صدر ہیں جنہوں نے اپنے بعد آنیوالے صدر جوبائیڈن کی تقریب حلف برداری میں شرکت نہیں کی تھی جوبائیڈن کا حلف 20 دسمبر 2021کوہوا تھا ٹرمپ کا بائیکاٹ اسلئے ہوا تھا کہ انہوں نے تین نومبر 2020 کے صدارتی انتخاب کے نتائج کو تسلیم نہیں کیا تھا حلف برداری تقریب 20 جنوری کو ہوگی جس کے بعد ڈو نلڈ ٹرمپ بطور صدر اپنی ذمہ داریاں سنبھال لیں گےصدر جوبائیڈن کے مطابق اس اپروچ کو مسترد کرتے ہیں کہ یہ ری پبلکن کا بچگانہ کھیل ہوگاصدر نے اس امر کا اظہار ایک حالیہ ایک انٹرویو کے دوران کیا ،ٹرمپ دوسری بار صدر منتخب ہوئے ہیں تو وائٹ ہاؤس نے تو تقریب حلف برداری میں شرکت کی تصدیق کی تھی مگر جوبائیڈن نے اس ایشو پر خاص توجہ نہ دی تھی اب انہوں نے شرکت کی تصدیق کر دی ہے جوبائیڈن اس سے قبل ٹرمپ کو انتخابی جیتنے کے بعد نومبر 2024 میں وائٹ ہاؤس کی دعوت پر بھی بلا چکے ہیں اور جیت پر مبارک بھی دے چکے ہیں انٹرویو کے دوران جوبائیڈن نے کہا حقیقت یہ ہے وہ جمہوری قواعد کو نہیں مانتے مگر میں نے ثابت کیا ہے کہ ہم مانتے ہیں میرا کام یہ ہے کہ انتقال اقتدار کو قابل عمل اور پائیدار بناؤں، ہم بچوں کے کھیل کی طرح باہر جا کر نہیں بیٹھ سکتے بیشک آپ تعاون کرنیوالے نہ ہوں دوسری طرف یہ بات بھی قابل ذکر ہے کہ جنوبی ایشیا کے متعدد ممالک کے سربراہان اور اہم سیاسی وغیر سیاسی شخصیات ٹرمپ کی حلف برداری کی تقریب میں شرکت کو اعزاز سمجھنے والے خواہشمند اور دعوت نامے کے منتظر ہیں، یاد رہے 2021کے وسط میں نو منتخب امریکی صدر جوبائیڈن کی تقریب حلف برداری میں شرکت کے دعوت نامے اسوقت سابق صدر آصف علی زرداری اور پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو کو موصول ہوئے تھے جبکہ 2017میں اسوقت کے سابق صدر آصف زرداری نے امریکہ کے نومنتخب صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی حلف برداری سے قبل ہونیوالی تقریب میں شرکت کی تھی، بعض شخصیات تقریب میں شرکت کے حوالے سے دعوت نامہ ملنے کے دعویدار ہیں جن میں پاکستانی نژاد گلوکار سلمان احمد شامل ہیں۔
لاہور وزیراعلی پنجاب مریم نواز شریف نے معرکہ حق کا سال مکمل ہونے پر اظہارِ تشکرکرتے ہوئے معرکہ حق کے ہیروز کو...
پشاورخیبر پختونخوا محکمہ خوراک کے گندم ذخیرہ نظام میں سنگین بے ضابطگیوں کا انکشاف ہوا ہے، جہاں سرکاری...
اسلام آباد بھارتی جارحیت کے خلاف پاک فوج کے آپریشن بنیان مرصوص معرکہ حق میں تاریخی فتح پرآج ملک بھر میں...
کراچی ایران جنگ پر اختلافات ،نیتن یاہو اور ٹرمپ اتحاد میں دراڑیں نمایاں ہونا شروع ہوگئیں، اسرائیلی میڈیا کی...
کراچی ایران کا ’’مچھر بیڑا‘‘ طاقتور امریکی بحریہ کا مقابلہ کرنے لگا۔ اس بحری حکمتِ عملی میں چھوٹی اور تیز...
کراچیایف آئی اے نے حوالہ ہنڈی کے ذریعے 9 ملین درہم کی غیر قانونی ترسیل میں ملوث ایک اشتہاری کمپنی کے ڈائریکٹر...
نئی دہلی بھارت میں اعلیٰ فوجی تقرریاں، نئے دفاعی اور بحری سربراہ مقررکردئیے گئے ۔بھارتی حکومت نے لیفٹیننٹ...
اسلام آبادپاکستان تحریک انصاف نے 9مئی کے واقعات کو ملک کی سیاسی تاریخ کا سیاہ ترین باب قرار دیتے ہوئے سپریم...