اسلام آباد (رپورٹ حنیف خالد)آئینی ماہرین نے کہاہے کہ ملٹری کورٹ سے سزا یافتہ افراد آرمی چیف کے روبرو اپیل دائر کر سکیں گے، سزائیں بحال رہنے پرصدر پاکستان کو رحم کی اپیل کی جا سکے گی، سپریم کورٹ بھی جائزہ لے گی ، سپریم کورٹ آف پاکستان نے 2023 میں ملٹری کورٹ کو سویلین کیس کا فیصلہ سنانے کا حکم امتناعی نہ جاری کیا ہوتا تو ہفتے کو فیلڈ کورٹ مارشل کی طرف سے یہ سزائیں 9 مئی کے کیس میں بہت پہلے سنائی جاچکی ہوتیں اور پھر 24 نومبرکو دارالحکومت پر یلغار نہ ہوتی۔ یہ سزائیں ہفتے کے روز 9 مئی کے 25 مجرموں کو مضبوط شہادت کی بنیاد پر سوچ بچار کے بعد سنائی گئی ہیں۔ سزا یافتہ مجرمان اب آرمی چیف کے روبرو اپیل دائر کرسکتے ہیں اور اگر سزائیں بحال رہتی ہیں تو صدر پاکستان کے روبرو آئین کے آرٹیکل 45 کے تحت مجرم رحم کی اپیل دائر کرسکیں گے۔ سپریم کورٹ بھی انہیں ریویو کرے گی۔ ان خیالات کا اظہار جی ایچ کیو کی جیگ برانچ کے قریبی ذرائع اور سویلین کورٹس کے وکلاء نے اپنے نام صیغہ راز میں رکھنے کی شرط پر جنگ سے کیا۔ ان آئینی و قانونی ماہرین جن میں پاکستان کے سابق اسسٹنٹ و ڈپٹی اٹارنی جنرل صاحبان شامل ہیں نے واضح طور پر کہا کہ سویلین کے خلاف فیلڈ کورٹ مارشل نے چند دن کے اندر فیصلے سنا دیئے اور آئندہ بھی مرحلہ وار سنائے جائیں گے۔ مجرمان کی رحم کی اپیل وزیراعظم پاکستان کے ذریعے صدر مملکت کے پاس جائے گی۔ سپریم کورٹ کے پاس یہ کیس زیر التواء ہے کہ سویلین کا فوجی عدالت میں ٹرائل ہوسکتا ہے یا نہیں۔ اگر سپریم کورٹ آف پاکستان اس کیس میں یہ فیصلہ سنائے گی کہ سویلین کا ٹرائل فوجی کورٹ میں نہیں ہوسکتا تو یہ سب سزائیں کالعدم ہوجائیں گی مگر چونکہ جیگ برانچ کو گزشتہ سال کے سپریم کورٹ کے اس فیصلے پر ملٹری کورٹ سویلین کے خلاف کیس کے حکم نامے جاری نہیں کرسکتی اس وجہ سے جی ایچ کیو کی جیگ برانچ کو 9 مئی کے واقعات میں ملوث ملزمان کے خلاف آرگنائزڈ آڈیو/ ویڈیو شہادتیں بار بار دیکھ کر تسلی کرنے کا وافر موقع ملا کہ سزا صرف اصل مجرم کو مل سکے۔ اس کے علاوہ جی ایچ کیو کی جیگ برانچ کے مقتدر ذرائع کے مطابق پاکستان بھر کے نامور جج صاحبان سے بھی اپنے فیصلوں کے بارے میں گہرائی میں جاکر مشاورت مکمل کی اور 21دسمبر 2024کو جن مجرمان کو سزائوں کا اعلان کیا گیا ہے اس میں مجرموں کو دو سال سے لیکر 10 سال کی سزائیں جرم کے مطابق دی گئی ہیں۔ آئین اور قانون کے تحت 5 سال کے سزا یافتہ مجرم عام انتخابات میں حصہ لینے کے نااہل قرار پائیں گے۔
اقوام متحدہ اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل انتونیو گوتریس نے پاکستان اور بھارت کے درمیان گزشتہ 24؍ گھنٹے میں...
اسلام آباد پاکستان کی فضائی حدود بھارتی ایئر لائنز کے لیے بند کیے جانے کے بعد، ایئر انڈیا نے اپنی بین...
کراچی بھارت کے معروف جریدے دی ہندو کے فرنٹ لائن میگزین نے اپنی حالیہ رپورٹ میں مقبوضہ کشمیر میں جاری "نارملسی...
ٹورنٹو کینیڈامیں وفاقی پارلیمنٹ کے انتخابات کی تمام تیاریاں مکمل اور امیدواروں کی انتخابی سرگرمیاں اپنے...
لاہوروزیراعلیٰ پنجاب مریم نوازشریف نے راولپنڈی میں ڈویلپمنٹ پراجیکٹس کے دورے کیے اور راولپنڈی کی تاریخ کے...
کراچی بھارتی حکومت نے کل جماعتی اجلاس میں پہلگام حملے میں سیکورٹی ناکامیوں کا اعتراف کر لیا، حکومتی رہنما نے...
اسلام آباد وزیراعظم شہباز شریف سے چیئرمین پی پی پی بلاول بھٹو زرداری نے گزشتہ روز اہم ملاقات کی جس میں نہروں...
نئی دہلی برصغیر میں جنگ کے بادل منڈلانے لگے ‘ بھارتی وزیراعظم نریندر مودی نے کہا ہے کہ پہلگام واقعے میں ملوث...