کراچی (ٹی وی رپورٹ) جیوکے پروگرام ’’نیا پاکستان شہزاد اقبال کے ساتھ ‘‘ میں گفتگو کرتے ہوئے نون لیگ کے رہنما رانا ثنا اللہ نے کہا ہے کہ بانی پی ٹی آئی کے کیس کے فیصلے سے مذاکرات کا کوئی تعلق نہیں ہونا چاہئے،بیک چینل رابطے کبھی بھی منقطع نہیں ہوئے،رہنما تحریک انصاف علی محمد خان نے کہا کہ آج ملٹری کورٹ کا فیصلہ آیا ہے پرسوں عمران خان کا فیصلہ متوقع ہے اللہ کرے وہاں سے کوئی اچھا فیصلہ آئے لیکن خدانخواستہ اگر منفی فیصلہ آتا ہے اس کا اثر مذاکرات پر ہوگا، سینئر صحافی انصار عباسی نے کہا کہ تحریک انصاف میں جو دو ڈھائی سال کی سیاست تھی اس میں وہ لوگ آگے آگے رہے جن کی فوج کے ساتھ لڑائی تھی۔نون لیگ کے رہنما رانا ثنا اللہ نے کہا کہ نو مئی کے واقعات کا کسی بھی سیاست سے کوئی تعلق نہیں ہے یہ ضرورہے کہ سیاسی جماعت کی قیادت نے ایک ایسا ماحول بنایا جس میں بہہ کر کچھ لوگوں نے ایسا عمل کیا لیکن اس کو کسی سیاسی ایکٹویٹی سے نہیں جوڑ سکتے۔ وہ خالصتاً ایک جرم تھا اور دفاعی تنصیبات سے منسلک تھا۔اگر تیس دن میں سزا ہوجاتی تو زیادہ بہتر ہوتا تاکہ ایسے لوگوں کو سبق جاتا ۔یہ جرم ایسی جگہ کیا گیا جہاں دفاع سے متعلق معاملات ہیں اس لیے ملٹری ایکٹ کے تحت ٹرائل ہونا صحیح ہے۔اور یہ ٹرائل ستر سال سے ہوتا آرہا ہے۔سلمان اکرم نے جو بیان دیا ہے اس کو سراہتا ہوں۔ بانی پی ٹی آئی کے کیس کا فیصلے سے مذاکرات کا کوئی تعلق نہیں ہونا چاہیے۔بیک چینل رابطے کبھی بھی منقطع نہیں ہوئے، ہاؤس میں یہ طے ہوا تھا کہ کمیٹی اسپیکر کے پاس آئے گی پھر اسپیکر گورنمنٹ سے بات کر کے کمیٹی کا اعلان کریں گے اس کے بعد ان کمیٹیز کی میٹنگ ہوگی۔ ان ڈیڈ لائن اور وارننگز سے باہر آئیں بیٹھیں بات کریں سب مسائل کو حل کرنا سبھی کی ضرورت ہے یہ کہنا کہ یہ نہ کیا تو یہ کردیں گے ان سب چیزوں سے خرابیاں آتی ہیں۔ہم بھی مینڈیٹ کی واپسی کا مطالبہ کرتے تھے ہم نے بھی گزارا کیا ہے تو یہ ایسا نہ کریں کہ یہ چیزیں پہلی دفعہ ہوئی ہیں۔
اسلام آباد وفاقی حکومت نے ڈپٹی سیکریٹری، خزانہ ڈویژن راولپنڈی اور سیکرٹریٹ گروپ گریڈ 19 کے افسر محمد اکرم کو...
اسلام آباد فیڈرل پبلک سروس کمیشن نے سی ایس ایس 2024کے تحریری امتحان کا نتیجہ جاری کر دیا ۔ مجموعی طور پر 23ہزار...
اسلام آباد خطے میں کشیدگی کے پیش نظر سائبر حملوں کا خطرہ، نیشنل کمپیوٹر ایمرجنسی رسپانس ٹیم نے ایڈوائزری...
نئی دہلی بھارتی وزرت دفاع نے گزشتہ روز بتایا کہ بھارت نے فرانس سے 26 رافیل لڑاکا طیاروں کی خریداری کے معاہدے پر...
اسلام آباد آئندہ پندرہ روز کیلئے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں برقرار رہنے کا امکان ہے۔ تفصیلات کے مطابق یکم...
اسلام آبادملک بھر کے 44 اضلاع سے حاصل کردہ 34 ماحولیاتی نمونوں میں سے 22میں پولیو وائرس کی تصدیق ہوئی ہے۔ ملک...
اسلام اآباد ایمپلائز اولڈ ایج بینیفٹس انسٹی ٹیوشن کے تحت پنشن میں ہونے والے 15فی صد اضافہ کا اعلان یکم مئی کو...
اسلام آبادبھارت سے پاکستانی سفارت کاروں اورعملے کا پہلا گروپ جو 30 افراد پر مشتمل ہے پاکستان پہنچ گیا...