پی آئی اے کو قرضوں سےچھٹکارا دلا کرنجکاری کی جائیگی ،علیم خان

22 دسمبر ، 2024

اسلام آباد (ناصر چشتی،اسرار خان) پی آئی اے کو قرضوں سے چھٹکارا دلا کر نجکاری کی جائے گی ، آئی ایم ایف کی ہوائی جہازوں کی خریداری، قرض منتقلی پر GST ریلیف کیساتھ PIAنجکاری کی حمایت۔ تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیر برائے نجکاری عبدالعلیم خان نے اعلان کیا ہے کہ انٹرنیشنل ایئر لائنز (پی آئی اے) کو اس کے مالی واجبات آگے بڑھائے بغیر نجکاری کی جائے گی، اس اقدام کا مقصد قومی پرچم بردار کمپنی کو سرمایہ کاروں کے لیے مزید پرکشش بنانا ہے۔ وزیر نے پی آئی اے کی نجکاری کے عمل میں دیرینہ رکاوٹوں کو دور کرنے کے حکومتی عزم کو اجاگر کیا۔ انہوں نے کہا کہ پی آئی اے کی نجکاری میں رکاوٹ بننے والے مختلف مسائل حل کر لیے گئے ہیں، باقی اقدامات کو جلد حتمی شکل دے دی جائے گی۔