کراچی (ٹی وی رپورٹ)سا نحہ9مئی کے ملزمان کو سزا سنائے جانے پر جیو کی خصوصی نشریات میں گفتگو کرتے ہوئے دفاعی تجزیہ کاروں اور ماہرین قانون نے کہا ہے کہ پلائنرز کو سزائیں ابھی ہونا باقی ہیں، سارے ثبوت موجود ہونے کے باوجود ہمارے نظام انصاف میں تاخیر ہوئی ، اصل میں سزا انہیں ملنی چاہیے جو ان کے ماسٹر مائنڈ تھے،سیاسی لیڈران کیلئے بھی عبرت کا نشان ہے جو اپنے ورکرز کو ایسی اشتعال انگیزی پر اکساتے ہیں ،یہ بہت ضروری تھا یہ وہ لوگ ہیں جنہیں ایندھن کے طو رپر استعمال کیا گیا ان کے برین واش کیے گئے،ملٹری کورٹ کو لوگ متنازع بنانے کی کوشش اس لیے کرتے ہیں کہ ان کے ذاتی مفادات ہوتے ہیں، فوجی عدالتوں کی جانب سے سزا سنانے کے بعد مجرمان کو سول جیل میں منتقل کیا جا تا ہے،موجودہ فیصلہ پا کستان کی تاریخ میں مثالی ہے۔خصوصی نشریات میں دفاعی تجزیہ کار بریگیڈیئر (ر)وقار حسن ،بریگیڈیئر(ر)راشد ولی ،میجر جنرل (ر)زاہد محمود،ماہرقانون ایڈوکیٹ حافظ احسان ،دفاعی تجزیہ کار بریگیڈیئر (ر) حارث نواز،بریگیڈیئر (ر) بابر علاؤالدین ،ما ہر قانون ایڈووکیٹ راجہ خالد اور منیب فاروق نے اظہار خیال کیا۔دفاعی تجزیہ کار بریگیڈیئر (ر)وقار حسن نےکہا کہ دیر آئے درست آئے۔ انہوں نے کہا سزا کا مقصد آئندہ اس طرح کے جرائم کی روک تھام کر نا ہو تا ہے اور یہ ضروری تھا ورنہ معاشرہ جنگل بن جاتا ہے۔اس کا افسوسناک پہلو یہ ہے کہ سزامیں تاخیر ہوئی ہے۔یہ پورا پلان کرکے ملٹری اسٹیشن پرحملہ کیا گیا اور شہداء کے مجسموں کو نقصان پہنچایا گیا۔
دبئیامارات اور بحرین کا ایران حملوں پر مشترکہ حکمت عملی پر غور، سکیورٹی تعاون بڑھانے پر اتفاق۔ تفصیلات کے...
اسلام آباد مشرقی وسطیٰ میں امن کے لئے پاکستان کے سفارتی مشن کا اگلا اہم قدم آج اس وقت اٹھایا جائے گا جب...
اسلام آباد ایران کے جاری تنازعے کے حوالے سے عالمی رائے عامہ میں غیر جانبداری، شکوک و شبہات اور اس کے...
کراچی امریکہ کا ایران پر 20 سالہ جوہری پابندی کا دباؤ، پاکستان ثالثی میں متحرک، ایران نے صرف 5سالہ معطلی کی...
اسلام آباد صدر مملکت آصف علی زرداری نے بلوچستان کے مسائل کے حل کے لئے مکالمے، بہتر طرزِ حکمرانی، بہتر روابط...
اسلام آباد اسلام آباد ہائیکورٹ نے کراچی چیمبر آف کامرس کے انتخابات سے متعلق وزارت تجارت کا حکم کالعدم...
لاہور بھارتی دارالحکومت نئی دہلی میں امریکی سفارت خانے نے 4جولائی کو امریکہ کی آزادی کی 250ویں سالگرہ کے جشن...
کراچیوفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے کہا کہ پاکستان کوسٹ گارڈز کے شہداء نے ساحلی علاقوں کی حفاظت کیلئے لازوال...