اسلام آباد (رپورٹ حنیف خالد)آئینی ماہرین نے کہاہے کہ ملٹری کورٹ سے سزا یافتہ افراد آرمی چیف کے روبرو اپیل دائر کر سکیں گے، سزائیں بحال رہنے پرصدر پاکستان کو رحم کی اپیل کی جا سکے گی، سپریم کورٹ بھی جائزہ لے گی ، سپریم کورٹ آف پاکستان نے 2023 میں ملٹری کورٹ کو سویلین کیس کا فیصلہ سنانے کا حکم امتناعی نہ جاری کیا ہوتا تو ہفتے کو فیلڈ کورٹ مارشل کی طرف سے یہ سزائیں 9 مئی کے کیس میں بہت پہلے سنائی جاچکی ہوتیں اور پھر 24 نومبرکو دارالحکومت پر یلغار نہ ہوتی۔ یہ سزائیں ہفتے کے روز 9 مئی کے 25 مجرموں کو مضبوط شہادت کی بنیاد پر سوچ بچار کے بعد سنائی گئی ہیں۔ سزا یافتہ مجرمان اب آرمی چیف کے روبرو اپیل دائر کرسکتے ہیں اور اگر سزائیں بحال رہتی ہیں تو صدر پاکستان کے روبرو آئین کے آرٹیکل 45 کے تحت مجرم رحم کی اپیل دائر کرسکیں گے۔ سپریم کورٹ بھی انہیں ریویو کرے گی۔ ان خیالات کا اظہار جی ایچ کیو کی جیگ برانچ کے قریبی ذرائع اور سویلین کورٹس کے وکلاء نے اپنے نام صیغہ راز میں رکھنے کی شرط پر جنگ سے کیا۔
اسلام آباد وفاقی حکومت نے ڈپٹی سیکریٹری، خزانہ ڈویژن راولپنڈی اور سیکرٹریٹ گروپ گریڈ 19 کے افسر محمد اکرم کو...
اسلام آباد فیڈرل پبلک سروس کمیشن نے سی ایس ایس 2024کے تحریری امتحان کا نتیجہ جاری کر دیا ۔ مجموعی طور پر 23ہزار...
اسلام آباد خطے میں کشیدگی کے پیش نظر سائبر حملوں کا خطرہ، نیشنل کمپیوٹر ایمرجنسی رسپانس ٹیم نے ایڈوائزری...
نئی دہلی بھارتی وزرت دفاع نے گزشتہ روز بتایا کہ بھارت نے فرانس سے 26 رافیل لڑاکا طیاروں کی خریداری کے معاہدے پر...
اسلام آباد آئندہ پندرہ روز کیلئے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں برقرار رہنے کا امکان ہے۔ تفصیلات کے مطابق یکم...
اسلام آبادملک بھر کے 44 اضلاع سے حاصل کردہ 34 ماحولیاتی نمونوں میں سے 22میں پولیو وائرس کی تصدیق ہوئی ہے۔ ملک...
اسلام اآباد ایمپلائز اولڈ ایج بینیفٹس انسٹی ٹیوشن کے تحت پنشن میں ہونے والے 15فی صد اضافہ کا اعلان یکم مئی کو...
اسلام آبادبھارت سے پاکستانی سفارت کاروں اورعملے کا پہلا گروپ جو 30 افراد پر مشتمل ہے پاکستان پہنچ گیا...