اسلام آباد (نمائندہ جنگ) ملٹری یونیفارم کی شرٹ پہن کر ویڈیو بنائی اور پھر اس شرٹ کو جلا دیا، 9 مئی کے مجرمان کا اعترافی بیان سامنے آئے ہیں۔ مجرم جان محمد نے جناح ہاؤس پر حملے میں ملوث ہونے کا اعتراف کرتے ہوئے کہا کہ اس نے ملٹری یونیفارم کی شرٹ پہن کر ویڈیو بنائی اور پھر اس شرٹ کو جلا دیا۔ مجرم علی شان نے بیان دیا کہ بانی پی ٹی آئی کی فوج مخالف تقاریر نے انکی ذہن سازی کی، جسکی وجہ سے انہوں نے جناح ہاؤس پر حملہ کیا۔ انہوں نے کہا، ”میں نے جناح ہاؤس میں جا کر توڑ پھوڑ کی۔“ مجرم بابر جمال خان نے بھی اعتراف کیا کہ وہ میانوالی بیس پر حملے میں ملوث تھا۔ مجرم داؤد خان نے کہا کہ یاسمین راشد اور حسان نیازی کے اکسانے پر جناح ہاؤس پر حملہ کیا اور یہ بھی کہا کہ تقاریر کے ذریعے ان کے ذہنوں میں نفرت پیدا کی گئی۔ مجرم محمد حاشر نے کہا کہ ”میں نے 9 مئی کو جناح ہاؤس پر حملہ کیا۔“ جبکہ فہیم حیدر نے یہ بیان دیا کہ پی ٹی آئی نے انہیں جناح ہاؤس حملے کیلئے ذہن سازی کی۔
اسلام آباد رواں مالی سال کا قومی اقتصادی سروے آج جاری کیا جائے گا، وفاقی وزیرخزانہ اورنگزیب آج اقتصادی...
اسلام آباد مشرق وسطیٰ میں بڑھتی ہوئی کشیدگی کے باعث عالمی منڈیوں میں خام تیل کی قیمتوں میں نمایاں اضافہ...
کراچی ،اسلام آباد بیرون ملک مقیم پاکستانیوں نے مئی میں ریکارڈ رقوم وطن بھیجیں،اسٹیٹ بینک کے مطابق مئی میں 4.3...
کراچی امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے آبنائے ہرمز میں مبینہ خفیہ امریکی کارروائی سے متعلق سوشل میڈیا پوسٹ...
کراچی صدر ٹرمپ کا نیتن یاہو کے سیاست چھوڑنے کا امکان ظاہر، 61 فیصد اسرائیلیوں کی رائے بھی مخالف، مرکزی اور...
لندن اداکارہ ماہرہ خان کی کنگ چارلس سے ملاقات، پاکستان میں ذہنی صحت کے کام پر تبادلہ خیال، برٹش ایشین ٹرسٹ کی...
اسلام آباد آئی ایم ایف نے سولر پینلز اور سٹیشنری کی مصنوعات پرٹیکس میں مجوزہ اضافہ واپس لینے پر رضامندی...
کراچی تھرپارکر میں تشدد کا نشانہ بننے والی اونٹنی کیلئے وزیراعلیٰ سندھ کا بہترین طبی امداد فراہم کرنے کا...