سعودی حکام نے حملے کے ملزم کے حوالے سے جرمنی کو باربار خبردار کیا تھا

22 دسمبر ، 2024

کراچی ( جنگ نیوز) سعودی حکام نے مشرقی جرمنی کے شہر’’ میگڈےبرگ‘‘ میں کرسمس مارکیٹ میں حملے کے الزام میں گرفتار ایک سعودی شخص کے حوالے سے باربار خبردار کیا تھا جس حملے میں پانچ افرادہلاک اور دیگر درجنوں زخمی ہوئے تھے۔ ریاض کے عہدیداروں کے مطابق انہوں نے جرمن حکام کو اپنے آپ کو سابق مسلمان کہنےوالے طالب ال عبدالمحسن کے حوالے سے آگاہ کردیا تھا جس نے اپنے سوشل میڈیا پرشیخی بھگارتے ہوئے کہا تھا کہ ’’ جرمنی میں کچھ بڑا ہونے والا ہے‘‘۔ یہ واضح نہیں ہے کہ پولیس نے اس وارننگ پر عمل کیا تھا یا نہیں۔ یہ واجح نہیں ہے کہ آیا پولیس نے کبھی اس سعودی انتباہ پر کوئی کارروائی کی یا نہیں۔ ال عبدالمحسن کی سوشل میڈیا ایکس پر پوسٹس سے پتہ چلتا ہے کہ وہ اسلام کا شدید ناقد ہے اور وہ یورپ میں مسلمانوں کی امیگریشن کیخلاف تھا ۔