آج سے ترسیلات ز ر نہ بھیجنے کی تحریک کا آغاز کر دیا جائیگا،علیمہ خان

22 دسمبر ، 2024

راولپنڈی (نمائندہ جنگ)بانی پی ٹی آئی کی ہمشیرہ علیمہ خان نے کہاہے کہ آج سے ترسیلات ز ر نہ بھیجنے کی تحریک کا آغاز کر دیا جائیگایہ مطالبات پر عمل نہیں کرنا چاہتے، 3 سے 4 ماہ بانی پی ٹی آئی جیل میں رہیں گے، اڈیالہ جیل کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا القادر ٹرسٹ کیس ہائیکورٹ جائیگا جس میں چھ مہینے لگ سکتے ہیں جو 26 نومبر کو احتجاج میں گرفتار ہوئے ان پر مزید مقدمات بنائے جارہے ہیں،حکومت کی نیت نہیں کہ لوگوں کو رہا کیا جائے،بانی پی ٹی آئی نے کہا ہے 26ویں ترمیم کے ذریعے انہوں نے جوڈیشری کوقبضہ میں لینے کا آغاز کر دیا ہےجو ججز انصاف دینے کی کوشش کر رہے تھے انکو او ایس ڈی بنا رہے ہیں جو ججز غیر آئینی وغیر قانونی فیصلے دے رہے تھے انکو ترقی دے رہے ہیں جوڈیشری کو پیغام دیا جا رہا ہے آپ ہمارے مطابق فیصلے دینگے تو ترقی ملے گی ،علیمہ خان نے کہا ،190 ملین پاؤنڈ ریفرنس احمقانہ کیس ہےیہ ریفرنس بھی ہائیکورٹ جا کر ختم ہو جائیگا،یہاں سے سزا ہونے پر ہائیکورٹ میں اپیل دائر کرینگے ، عمران خان کہتے ہیں واضح ہو گیا ہے کہ حکومت کی نیت بالکل نہیں کہ بات چیت کریں انکی نیت ہےسب کو قید میں رکھیں ،ہمیں ایسا کوئی اشارہ نہیں ملا کہ یہ مطالبات پر کوئی بات بھی کرنا چاہتے ۔