خاتون جنت ؓکانفرنس کل نشتر پارک میں ہوگی

22 دسمبر ، 2024

کراچی (اسٹاف رپورٹر) جگر گوشہ رسولﷺ حضرت فاطمۃ الزاہر رضی اللہ تعالیٰ عنہا کی ولادت باسعادت کے حوالے سے ’’خاتون جنتؓ کانفرنس‘‘ کل 23دسمبر بروبز پیر شب 8بجے نشتر پارک میں ہوگی۔ کانفرنس سے شہنشاہ حسین نقوی، پیر سید طیب شاہ گیلانی، مفتی فضل ہمدرد، عبدالباقی اخونزادہ و دیگر بھی خطاب فرمائینگے۔ کانفرنس میں مختلف مکاتب فکر کے علمائے شریک ہونگے۔ ناظم محفل سلمان جلالوی ہونگے۔