اسلام آباد (فاروق اقدس) چین کی ایک کمپنی اے ڈی ایم گروپ نے خصوصی سرمایہ کاری سہولت کونسل کے تعاون سے پاکستان میں ساڑھے تین سو ملین ڈالر کی اہم سرمایہ کاری کا اعلان کیا ہے، تین ہزار الیکٹرک گاڑیوں کے چارجنگ سٹیشن قائم کیے جائینگے،چارجنگ انفراسٹرکچر کی ترقی کیلئے 90ملین ڈالر فراہم کریگا ۔ اس اقدام کے تحت ملک بھر میں تین ہزار سے زائد الیکٹرک گاڑیوں کے چارجنگ اسٹیشن قائم کیے جائیں گے۔ ان الیکٹرک گاڑیوں کے چارجنگ اسٹیشنز میں سے سندھ میں ایک ہزار، پنجاب میں پندرہ سو، اور خیبرپختونخوا اور بلوچستان میں ساڑھے سات سو اسٹیشن قائم کیے جائیں گے۔ ADM گروپ پاکستان میں الیکٹرک وہیکل مینوفیکچرنگ پلانٹ کے قیام کیلئے ڈھائی سو ملین ڈالر مختص کریگا۔ چینی گروپ ضروری چارجنگ انفراسٹرکچر کی ترقی کیلئے نوے ملین ڈالر فراہم کرے گا۔ الیکٹرک گاڑیاں، جو ایک ہی چارج پر تین سو کلومیٹر تک سفر کرنے کے قابل ہوں گی، توقع کی جاتی ہے کہ کاربن کے اخراج کو کم کرنے اور ایندھن کے روایتی ذرائع پر ملک کا انحصار کم کرنے میں مدد ملے گی۔
کراچی انسپکٹر جنرل اف سندھ پولیس جاوید عالم اوڈھو نے ترقی پانے والے ڈی ایس پیز کی بطور ایس پیز تعیناتیاں کرنے...
کراچی ایتھوپیا کی خاتون 12 سال بعد بیک وقت پانچ بچوں کی پیدائش پر خوشی سے نہال،چار لڑکے اور ایک لڑکی، سب صحت...
کراچی ٹرمپ امیگریشن چھاپے،27ہزار بچوں کے والدین گرفتار ہونے کا انکشاف، امیگریشن کارروائیوں سے والدین اور بچے...
کراچی جامعہ کراچی میں اساتذہ کی جانب سے جاری امتحانات کے بائیکاٹ کے تیسرے روز بھی بیشتر شعبہ جات میں امتحانی...
کراچیمتحدہ قومی موومنٹ پاکستان کے تحت ہفتے کو شام 6 بجے کراچی پریس کلب سے متصل سڑک پر معرکۂ حق کو ایک سال مکمل...
اسلام آباد روس کا وکٹری پریڈ کو نشانہ بنانے کی صورت میں یوکرین پر بڑے حملے کا اعلان۔ روسی وزارت دفاع نے اعلان...