کراچی(نیوزڈیسک)برازیل میں خوفناک ٹریفک حادثے کے نتیجے میں کم از کم 32افراد ہلاک ہوگئے۔غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق فائر حکام نے بتایا کہ جنوب مشرقی برازیل میں بس اور ٹرک کے درمیان تصادم کے نتیجے میں دونوں گاڑیوں میں آگ لگ گئی اور کم از کم 32افراد ہلاک ہو گئے۔ریاست کے ملٹری فائر ڈپارٹمنٹ نے بتایا کہ حادثے میں 32سے 35کے درمیان افراد کی موت ہوئی ہے۔مزید کہنا تھا کہ متاثرین کی حالت کے سبب فوری طور پر اموات کی حتمی تعداد بتانا ممکن نہیں ہے۔خبر رساں ادارے نے رپورٹ کیا کہ ابتدائی طور پر فائر فائٹرز نے بتایا کہ 45 مسافروں کو لے جانے والی بس کا ٹائر پھٹ گیا، جس کی وجہ سے ڈرائیور کنٹرول کھو بیٹھا اور فیڈرل ہائی وے پر آنے والے ٹرک سے تصادم ہو گیا۔
اسلام آباد آل پاکستان اخبار فروش فیڈریشن کے سیکرٹری جنرل ٹکا خان نے صدر اے پی این ایس سے کہا ہے کہ اخبار...
اسلام آباد مختلف ہاؤسنگ سوسائٹیوں کے متاثرین نے نیب راولپنڈی/ اسلام آباد کے دفتر میں شکایات کے انبار لگا...
اسلام آ باد وزیراعظم شہباز شریف نےقومی سطح پر آبادی سے متعلق پالیسی سازی کیلئے نیشنل پاپولیشن کونسل قائم...
اسلام آباد فیڈرل بورڈ آف ریونیو کاگریڈ19اور مساوی افسران کیلئے 40ویں سینئر مینجمنٹ کورس کیلئے نامزدگیوں...
اسلام آباد ایف بی آر کے ان لینڈریونیو سروس کے گریڈ 20 کے افسر محمد یاسر پیرزادہ نے بطور چیف ، ایف بی آر...
کراچی سیکورٹیز اینڈ ایکسچینج کمیشن آف پاکستان نے چھوٹے سرمایہ کاروں کیلئے میوچل فنڈز میں سرمایہ کاری کو...
کراچی ڈیفنس سی ویو روڈ پرتیزرفتار ڈالےکی ٹکر سے گاڑی میں سوارشخص جاں بحق ہوگیا ،حادثہ کے بعد ذمہ دار ڈرائیور...
اسلام آباد فیڈرل بورڈ آف ریونیو نے بی ایس-20 یا مساوی گریڈ کے افسران سے 125ویں نیشنل مینجمنٹ کورس کیلئے...