کراچی ( اسٹاف رپورٹر)سندھ حکومت، قابض میئر اور واٹر کارپوریشن کی نا اہلی و ناقص کارکردگی کے باعث شہر بھر میں جاری پانی کے شدید بحران کے خلاف جماعت اسلامی کے تحت کراچی میں ہفتہ کو 15مقامات پر احتجاجی مظاہرے کیے گئے، مظاہرین نے مختلف بینرز اور پلے کارڈرز اُٹھائے ہوئے تھے جن پر کراچی دشمنی بند کرو، پانی دو پانی دو، ہمیں ٹینکروں میں نہیں نلکوں میں پانی دو،97فیصد ٹیکس دینے والا شہر پانی سے محروم، ذمہ دار قابض مئیر مرتضی وہاب، پانی دو، جینے دو، ٹینکر مافیاکی حکومتی سرپرستی ختم کرو، واٹر کارپوریشن کے چیئرمین مرتضیٰ وہاب استعفیٰ دو‘ سمیت دیگر نعرے اور مطالبات درج تھے۔ فریسکو چوک برنس رو ڈ پر ہونے والے مظاہرے سے امیر جماعت اسلامی کراچی منعم ظفر خان، امیر ضلع جنوبی سفیان دلاور و دیگر نے بھی خطاب کیا۔ منعم ظفر خان نے خطاب کرتے ہوئے مطالبہ کیا کہ کراچی کے شہریوں کو مہنگے داموں ٹینکروں کے بجائے نلکوں میں پانی دیا جائے، ٹینکر مافیا کو ختم اور حکومتی سرپرستی بند کی جائے، کے فور منصوبہ فوری مکمل کیا جائے، کراچی کے عوام نے شہر کے 15 مختلف مقامات پر پانی کی عدم فراہمی کے خلاف سراپا احتجاج کر کے سندھ حکومت اور قابض میئر سے پانی دینے کا مطالبہ کیا ہے،پانی کی فراہمی شروع نہ کی گئی تو ہم مشاورت کے بعد بہت جلد آئندہ کے لائحہ عمل کا اعلان کریں گے۔کراچی میں سب سے بڑا مسئلہ پانی کی عدم فراہمی کا ہے۔ 15 دنوں سے کراچی کے شہری پانی کی عدم فراہمی کے کے باعث پریشان ہیں۔حکومت نے ریڈ لائن کے نام پر سڑک کو کھود کر چھوڑدیا اور 84 انچ کی لائن کی صحیح سے مرمت بھی نہیں کی جارہی، کراچی پورے ملک کی معیشت چلاتا ہے، صوبے کے بجٹ کا 95فیصد حصہ دیتا ہے لیکن اس کے باوجود کراچی کے عوام کو نلکوں میں پانی نہیں دیا جاتا۔
ٹنڈوالہ یارصدر پاکستان آصف علی زرداری نجی دورہ مکمل کرنے کے بعد کراچی روانہ ہوگئےصدر پاکستان کے ہمراہ...
جیکب آباد ریلوے ٹریکس پر حملے، آئی جی سندھ خاموش،سوالوں سے فرار کیوں؟ جعفر و سکھر ایکسپریس نشانے پر،...
کراچیاسرائیل کی وزارتِ خزانہ نے اتوار کو ایک ابتدائی تخمینے کا حوالہ دیتے ہوئے کہا ہے کہ ایران کے ساتھ...
اسلام آ باد وفاقی وزیر مذہبی امور اور چیرمین صوبہ ہزارہ تحریک سردار محمد یوسف نے کہا ہے کہ ہزارہ صوبہ ہمارا...
لندن ایم کیو ایم انٹر نیشنل نے رات گئے اپنے اعلامیہ میں کہا ہے کہ جنگیں مسائل کاحل نہیں ہوتیں، امریکا ا...
جیکب آباد بلاول بھٹو زرداری آج جیکب آباد پہنچیں گے تفصیلات کے مطابق پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول...
کراچی پاکستان میں جنگ بندی کے مذاکرات میں ڈیڈ لاک پیدا ہونے کے بعد، امریکی سینٹرل کمانڈ نے اعلان کیا ہے کہ وہ...
راولپنڈیوفاقی وزیر ریلوے حنیف عباسی نے کہا ہے کہ پاکستان نے ایران امریکا کے مابین امن مذاکرات کیلئے کردار...