بگوٹا( نیوز ڈیسک)کولمبیا کی خاتون رکنِ پارلیمنٹ کیتھی جووینا کو اسمبلی میں ای سگریٹ (ویپ) پیتے کیمرے کی آنکھ نے پکڑ لیا۔ان کی ویڈیو منظر عام پر آتے ہی وائرل ہو گئی، جنہیں صارفین نے شدید تنقید کا نشانہ بنا ڈالا۔سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر کولمبیا کی خاتون رکنِ پارلیمنٹ کیتھی جووینا کی ایک ویڈیو وائرل ہو رہی ہے جس میں انہیں اسمبلی میں خفیہ طور پر ویپنگ کرتے ہوئے دیکھ سکتے ہیں۔مذکورہ وائرل ویڈیو کولمبین اسمبلی میں جاری پارلیمانی اجلاس کی ہے جس میں خاتون رکن کیتھی جووینا صحت کے شعبے میں اصلاحات پر بحث کرنے کے لیے موجود ہیں۔ویڈیو وائرل ہونے کے بعد صارفین نے کولمبین رکنِ پارلیمنٹ کو شدید تنقید کا نشانہ بنایا ہے۔ایک صارف نے لکھا ہے کہ صحت کی دیکھ بھال سے متعلق میٹنگ کے دوران ویپ کا استعمال وحشیانہ ہے۔
لاہور پنجاب اسمبلی میں گندم کی پالیسی کو لے کر حکومت اور اپوزیشن یک زبان ہوگئے، گندم پر عام بحث کے دوران پنجاب...
کراچی بھارتی سپریم کورٹ نےمسلم دشمن سیاہ قانون پر عملدرآمد رکوا دیا، عدالت نے وقف بورڈ میں نئی تقرریوں کے...
اسلام آباد گھریلو تشدد ،خواتین ہراسیت ،کمسنی شادی روکنے کیلئے موثر قانو ن سازی پر کام شروع کر دیا گیا ، اہم...
کراچی غزہ پر اسرائیلی حملے میں اپنے دونوں بازو کھو دینے والے 9 سالہ فلسطینی بچے کی دل دہلا دینے والی تصویر کو...
اسلام آباد پنجاب حکومت نے پارکس اینڈ ہارٹیکلچر اتھارٹی راولپنڈی کیلئے ایڈیشنل ڈائریکٹر جنرل ، ڈائریکٹر...
اسلام آ باد وزارت مذہبی امور نے عازمین حج کی معلومات کیلئے واضح کردیا ہے کہ اس سال 2025 پاکستان سے پرائیویٹ حج...
وہوا پانچ بھائیوں کی ایک ہی دن پانچ کزنز سے شادی ،وہوا کی نواحی بستی دھپہ میں ایک یادگار اور تاریخی تقریب کا...
اسلام آباد پاکستان جولائی میں سلامتی کونسل کی سربراہی سنبھالے گا مستقل مندوب عاصم افتخار مشاورت کیلئے...