پولیس کانسٹیبل اور پانچ سالہ بچے کے اندھے قتل کا معمہ حل نہ ہو سکا

23 مارچ ، 2022

کلر سیداں (نمائندہ جنگ)کلر سیداں کے نواحی علاقہ میں معین آصف نامی پولیس کانسٹیبل کے قتل کا معمہ حل نہ ہو سکا۔مقتول کواڑھائی ماہ قبل نامعلوم افراد نے قتل کر دیا تھا اور اس کی نعش چوکپنڈوری کے قریب چنالی کے مقام پر اپنے سسرالی گاؤں کے پاس سے ملی تھی۔مقتول معین آصف بھاٹہ کا رہائشی تھا اور کلر سیداں کچہری سہولت سنٹر میں تعینات اور چار بچوں کا باپ تھا۔دریں اثناء 20یوم قبل کلر سیداں کے نواحی علاقہ ڈیر ہ خالصہ میں پانچ سالہ بچے کے اندھے قتل کا بھی ابھی تک سراغ نہیں لگایا جا سکا۔مقتول ریحان کریم جو پہلی کلاس کا طالب علم تھا کو مبینہ طور پر گلا دبا کر قتل کر دیا گیا تھا اور اس کی نعش زمین دوز واٹر ٹینک سے برآمد ہوئی تھی۔ ادھر ایس ایچ او انسپکٹر سردار زوالفقار احمد نے رابطہ پر بتایا کہ پانچ سالہ بچے کے قتل کیس میں جن مشکوک افراد کو حراست میں لیا گیا تھا کو بے گناہ ثابت ہونے پر چھوڑ دیا گیا ہے جبکہ پولیس کانسٹیبل کے قتل کیس میں ابھی تک ملزمان کا سراغ نہیں لگایا جا سکا تا ہم ایس ایچ او کا دعوی تھا کہ وہ ان دو کیسوں میں ملزمان کے بہت قریب پہنچ چکے ہیں اور انہیں جلد گرفتار کر لیا جائے گا۔