’صحت کے لیے خطرہ‘، بیلجیئم ای سگریٹ پر پابندی لگانے والا پہلا یورپی ملک

30 دسمبر ، 2024

کراچی(نیوزڈیسک)بیلجیئم کے وزیر صحت کا کہنا ہے کہ ان کا ملک یکم جنوری سے ڈسپوزایبل الیکٹرانک سگریٹ کی فروخت پر پابندی عائد کر دے گا۔خبر رساں ایجنسی کے مطابق وزیر صحت فرینک وینڈن بروک نے کہا ہے کہ ’سستے ای سگریٹ صحت کے لیے خطرہ بن چکے ہیں کیونکہ یہ نوجوانوں کو سگریٹ نوشی اور نکوٹین کی طرف راغب کرنے کا آسان طریقہ ہیں۔