اسلام آباد پشاور(خبر ایجنسیاں) خیبر پختونخوا کے ضلع کرم ایجنسی کے علاقے لوئر کرم میں پولیس، ایف سی پر حملے اور گاڑی پر فائرنگ کے نتیجے میں ڈپٹی کمشنر جاوید اللہ محسود، ایف سی اور پولیس کے 2 اہلکار اور 3 راہ گیر زخمی ہوگئے۔ صدر ، وزیر اعظم اور وزیر داخلہ نے واقعےکی مذمت کی ہے۔ وزیر داخلہ نے حملے کو امن معاہدہ سبوتاژ کرنیکی سازش قراردیا۔ لوئر کرم میں نا معلوم ملزمان کی جانب سے پولیس اور ایف سی پر حملہ کر دیا گیا، علاقے میں سڑکیں بحال کروانے کے لیے جانے والے ضلعی انتظامیہ کے سربراہ ڈپٹی کمشنر جاوید اللہ محسود بھی زخمی ہوگئے، جنہیں تحصیل علی زئی ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔واقعے کے بعد بگن کے علاقے میں مزید نفری طلب کرکے علاقے کا محاصرہ کرلیا گیا ہے۔ضلعی انتظامیہ کا کہنا ہے کہ بگن میں فائرنگ سے ڈپٹی کمشنرسمیت 6 افراد زخمی ہوئے، زخمیوں میں 3 راہ گیر، ایک ایف سی اور ایک پولیس اہلکار بھی شامل ہے۔ڈی سی کرم جاوید اللہ محسود کو تحصیل ہسپتال کے آپریشن تھیٹر منتقل کیا گیا، جہاں سے انہیں کمبائنڈ ملٹری ہسپتال (سی ایم ایچ) ٹل منتقل کر دیا گیا۔بعد ازاں، مشیر اطلاعات خیبرپختونخوا نے بتایا کہ ڈپٹی کمشنر اور زخمی اہلکار کو ٹل سی ایم ایچ سے ہیلی کاپٹر کے ذریعے پشاور منتقل کردیا گیا۔ان کا کہنا تھا کہ جاوید اللہ محسود کو ضروری سرجری کے بعد پشاور منتقل کیا گیا ہے، جہاں انہیں مزید طبی سہولیات فراہم کی جارہی ہیں جب کہ ڈپٹی کمشنر کو 3 گولیاں لگی ہے تاہم حالت خطرے سے باہر ہے۔پولیس حکام کا کہنا ہے کہ ڈپٹی کمشنر امدادی سامان لانے والے ٹرکوں کے قافلے کے لیے راستے کلیئر کرانے بگن گئے تھے۔ دو روز قبل ہی خیبر پختونخوا کی حکومت اور مقامی قبائلی عمائدین کی کوششوں سے فریقین میں امن معاہدہ ہوا تھا، جس کے بعد آج صبح صوبائی حکومت نے 75 ٹرکوں میں امدادی سامان کرم کے لیے روانہ کیا تھا، ڈپٹی کمشنر اسی امدادی سامان کے قافلے کے لیے سڑکیں بحال کروانے گئے اور خود فائرنگ کا نشانہ بن گئے۔ صوبائی مشیر نے کہا کہ کرم کے حالات مکمل طور پر قابو میں ہیں، سیکورٹی اہلکاروں نے حالات کنٹرول کر رکھے ہیں، حملہ نامعلوم شرپسندوں کی مذموم سازش ہیں، اہلسنت اور اہل تشیع دونوں فریقین سے پرامن رہنے اور سازش کی زد میں نہ آنے کی اپیل کی ہے۔صدر مملکت آصف علی زرداری نے ایک بیان میں کہا ہے کہ کرم میں امن کی کوششوں کو نقصان پہنچانے والوں کے خلاف سخت کارروائی کی ضرورت پر زور دیتے ہوئے کہا کہ شرپسند عناصر عوام کے دشمن ہیں اور فساد پھیلانا چاہتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ عوام شرپسند عناصر کو مذموم مقاصد میں کامیاب نہ ہونے دیں، صدر مملکت نے لوئر کرم میں فائرنگ کے نتیجے میں ڈپٹی کمشنر سمیت دیگر زخمی ہونے والوں کے لیے جلد صحت یابی کی دعا کی۔وزیراعظم شہباز شریف نے بگن میں سرکاری گاڑیوں کے قافلے پر فائرنگ کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا کہ فائرنگ کا واقعہ امن معاہدے کو نقصان پہنچانے کی کوشش ہے۔ امن و امان میں خلل ڈالنے والوں کو کامیاب ہونے نہیں دیں گے، سیکورٹی فورسز اور حکومت دہشتگردوں کے خلاف سرگرم عمل ہیں۔وزیراعظم نے ڈپٹی کمشنر جاوید اللہ محسود سمیت دیگر زخمیوں کی جلد صحت یابی کے لیے بھی دعا کی۔وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی کرم میں سرکاری گاڑیوں پر فائرنگ کی مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ سرکاری قافلے پر حملہ امن معاہدہ سبوتاژ کرنے کی سازش ہے۔ شرپسند عناصر نے فائرنگ کرکے امن معاہدے کو نقصان پہنچانے کی گھناؤنی حرکت کی، انہوں نے ڈی سی کرم جاوید اللہ محسود اور زخمی ہونے والے ایف سی اہلکاروں کی جلد صحتیابی کے لیے بھی دعا کی۔
پشاورخیبرپختونخوااسمبلی میں حکومتی ممبران نے 190ملین پاؤنڈز کیس میں عمران خان اور بشریٰ بی بی کوملنے والی...
لاہور پنجاب کے بیشتر اضلاع میں بارش کی پیشینگوئی کی گئی ہے۔ اس دوران راولپنڈی‘ اٹک‘ جہلم اور چکوال میں بارش...
نئی دہلیبھارتی فوج نے ریاست چھتیس گڑھ میں علیحدگی پسندوں کیخلاف نام نہاد ملٹری آپریشن کی آڑ میں 12شہریوں کو...
لاہور سپیکر پنجاب اسمبلی ملک محمد احمد خان نےکہا ہےکہ190ملین پائونڈ والا کیس اوپن اینڈ شٹ کیس ہے،سزا دیوار پر...
اسلام آباد متحدہ عرب امارات نے بھی پاکستان کے دو ارب ڈالر کے ڈیپازٹس روول اوور کردیے۔اس حوالے سے اسٹیٹ بینک...
راولپنڈی ضلع خیبر کےعلاقے تیراہ میں سیکورٹی فورسز کے آپریشن میں5خوارج ہلاک ہوگئے۔آئی ایس پی آر کے...
پشاور الیکشن کمیشن نے ٹیکس گوشوارے جمع نہ کرنے پر خیبرپختونخوا اسمبلی کے33اراکین کی رکنیت معطل کردی ہے جن میں...
راولپنڈی پاکستان کے قومی خلائی ادارے سپارکو نے مقامی سطح پر تیار کردہ الیکٹرو آپٹیکل سیٹلائٹ EO-1لانچ...