پشاور(مانیٹرنگ ڈیسک)چیف جسٹس پشاور ہائیکورٹ نے جنوبی وزیرستان اور ٹانک میں بند عدالتیں دوبارہ بحال کرنے کا حکم دے دیا۔رجسٹرار آفس پشاور ہائی کورٹ نے چیف جسٹس کی جانب سے حکم کے بعد جنوبی وزیرستان اور ٹانک میں بند عدالتیں بحال کرنے کا نوٹیفکیشن جاری کردیا ۔ہائی کورٹ کے اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ جنوبی وزیرستان اور ٹانک کے ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن ججز اور سینئر سول ججز اپنے متعلقہ اضلاع میں جوڈیشل کام دوبارہ شروع کریں۔ ججز، عدالتوں اور ججز کے گھروں کو سکیورٹی فراہمی کے بعد عدالتی کام بحال کیا جائے۔امن وامان کی خراب صورتحال کے باعث 2 اکتوبر 2024 کو جنوبی وزیرستان اور ٹانک میں عدالتیں بند کی گئی تھیں، جس کے بعد یہ عدالتیں ڈی آئی خان منتقل کی گئی تھیںاور جنوبی وزیرستان و ٹانک کے ججز ڈی آئی خان میں کام کررہے تھے۔پشاور ہائیکورٹ نے جنوبی وزیرستان اور ٹانک کے ججز کو اپنے متعلقہ اضلاع میں جوڈیشل کام کی دوبارہ آغاز کی ہدایت جاری کر دی ہے۔
پشاورخیبرپختونخوااسمبلی میں حکومتی ممبران نے 190ملین پاؤنڈز کیس میں عمران خان اور بشریٰ بی بی کوملنے والی...
لاہور پنجاب کے بیشتر اضلاع میں بارش کی پیشینگوئی کی گئی ہے۔ اس دوران راولپنڈی‘ اٹک‘ جہلم اور چکوال میں بارش...
نئی دہلیبھارتی فوج نے ریاست چھتیس گڑھ میں علیحدگی پسندوں کیخلاف نام نہاد ملٹری آپریشن کی آڑ میں 12شہریوں کو...
لاہور سپیکر پنجاب اسمبلی ملک محمد احمد خان نےکہا ہےکہ190ملین پائونڈ والا کیس اوپن اینڈ شٹ کیس ہے،سزا دیوار پر...
اسلام آباد متحدہ عرب امارات نے بھی پاکستان کے دو ارب ڈالر کے ڈیپازٹس روول اوور کردیے۔اس حوالے سے اسٹیٹ بینک...
راولپنڈی ضلع خیبر کےعلاقے تیراہ میں سیکورٹی فورسز کے آپریشن میں5خوارج ہلاک ہوگئے۔آئی ایس پی آر کے...
پشاور الیکشن کمیشن نے ٹیکس گوشوارے جمع نہ کرنے پر خیبرپختونخوا اسمبلی کے33اراکین کی رکنیت معطل کردی ہے جن میں...
راولپنڈی پاکستان کے قومی خلائی ادارے سپارکو نے مقامی سطح پر تیار کردہ الیکٹرو آپٹیکل سیٹلائٹ EO-1لانچ...