اسلام آباد(آئی این پی)پولش خاتون کی بیٹی پاکستانی شوہر سے واپس لینے کیلئے دائر درخواست پر اسلام آباد ہائیکورٹ نے باپ عدیل خان اور بیٹی انیتا مریم کا نام ای سی ایل اور بلیک لسٹ میں شامل کرنے کا حکم دے دیا۔ عدالت نے سیکرٹری داخلہ کو آئی بی، ایف آئی اے اور نادرا افسران پر مشتمل جے آئی ٹی تشکیل دینے کا حکم دے دیا۔عدالت نے حکم دیا کہ جے آئی ٹی محکمہ داخلہ اور آئی جی سندھ سے بچی اور اس کے والد کو ٹریس کرنے کیلیے مدد لے۔ جے آئی ٹی کے نوٹیفکیشن تک ڈی جی ایف آئی اے ڈائریکٹر ہیومن ٹریفکنگ کراچی کو تفصیلات فراہم کریں۔اسلام آباد ہائی کورٹ نے حکم دیا کہ سیکریٹری داخلہ اور آئی جی سندھ بھی عدیل خان اور بیٹی کو ٹریس کرنے میں تعاون کریں۔ نادرا حکام ڈیٹابیس سے عدیل خان کی فیملی ٹری اور دیگر معلومات حاصل کرکے لوکیشن حاصل کریں۔ جے آئی ٹی عدیل خان کے شناختی کارڈز نمبر پر رجسٹرڈ موبائل سمز کی بھی معلومات حاصل کرے۔تحریری حکم نامے میں کہا گیا کہ ایف آئی اے حکام کے مطابق عدیل خان نے آخری بار 18 دسمبر 2024 کو جناح ایئرپورٹ کراچی پر لینڈ کیا۔ یہ پہلو اس بات کو واضح کرتا ہے کہ عدیل خان اب بھی پاکستان میں ہی موجود ہے۔درخواست گزار نے موقف اپنایا تھا کہ شوہر میرے اسپتال داخل ہونے کے دوران انیتا مریم کو جنوری 2022 میں پاکستان لے آیا۔ کیس پولینڈ کی عدالت میں زیر سماعت ہونے کے دوران شوہر بدنیتی سے بیٹی کو پاکستان لے آیا۔خاتون نے اپنے بیان میں کہا کہ پولینڈ کی عدالت نے نومبر 2022 میں بیٹی کو 6 ماہ میں پاکستان سے پولینڈ لانے کا حکم دیا تھا۔عدالت عالیہ نے کیس کی سماعت 21 جنوری 2025 تک ملتوی کردی۔
پشاورخیبرپختونخوااسمبلی میں حکومتی ممبران نے 190ملین پاؤنڈز کیس میں عمران خان اور بشریٰ بی بی کوملنے والی...
لاہور پنجاب کے بیشتر اضلاع میں بارش کی پیشینگوئی کی گئی ہے۔ اس دوران راولپنڈی‘ اٹک‘ جہلم اور چکوال میں بارش...
نئی دہلیبھارتی فوج نے ریاست چھتیس گڑھ میں علیحدگی پسندوں کیخلاف نام نہاد ملٹری آپریشن کی آڑ میں 12شہریوں کو...
لاہور سپیکر پنجاب اسمبلی ملک محمد احمد خان نےکہا ہےکہ190ملین پائونڈ والا کیس اوپن اینڈ شٹ کیس ہے،سزا دیوار پر...
اسلام آباد متحدہ عرب امارات نے بھی پاکستان کے دو ارب ڈالر کے ڈیپازٹس روول اوور کردیے۔اس حوالے سے اسٹیٹ بینک...
راولپنڈی ضلع خیبر کےعلاقے تیراہ میں سیکورٹی فورسز کے آپریشن میں5خوارج ہلاک ہوگئے۔آئی ایس پی آر کے...
پشاور الیکشن کمیشن نے ٹیکس گوشوارے جمع نہ کرنے پر خیبرپختونخوا اسمبلی کے33اراکین کی رکنیت معطل کردی ہے جن میں...
راولپنڈی پاکستان کے قومی خلائی ادارے سپارکو نے مقامی سطح پر تیار کردہ الیکٹرو آپٹیکل سیٹلائٹ EO-1لانچ...