یونان کشتی حادثہ، انسانی سمگلرز کیخلاف کریک ڈائون جاری، مزید 6ملزمان گرفتار

05 جنوری ، 2025

گوجرانوالہ (این این آئی)یونان کشتی حادثے کے تناظر میں ایف آئی اے نے انسانی سمگلرز کیخلاف کریک ڈائون کرتے ہوئے مزید 6ملزمان کو گرفتار کرلیا گیا ہے۔ ایف آئی اے کے مطابق یونان کشتی حادثے کے تناثر میں کارروائیاں کے دوران بدنام زمانہ انسانی سمگلر سمیت 5ملزمان کو گرفتار کیا گیا ہے جن میں عبدالمجید، محمد نقاش، امجد چھمہ، محمد شبیر اور حافظ شاہد اقبال شامل ہیں۔ ملزمان کو گجرانوالہ، سیالکوٹ، منڈی بہاالدین اور گجرات کے مختلف علاقوں سے گرفتار کیا گیا ہے۔حکام کے مطابق ملزمان سادہ لوح شہریوں کو غیر قانونی طور پر بیرون ملک بھجوانے میں ملوث پائے گئے ۔ ملزم عبدالمجید حالیہ یونان کشتی حادثے میں ملوث ہے جس کے خلاف 2مقدمات درج ہیں، ملزم نے فہد خالد نامی شہری کو کشتی کے ذریعے یونان بھجوانے کیلئے لاکھوں روپے بٹورے۔ حکام کے مطابق حالیہ یونان کشتی حادثے میں متاثرہ شہری لاپتا ہوگیا تھا،اسی طرح ملزم محمد نقاش نے شہری کو ملائیشیا میں ملازمت کا جھانسا دے کر بھاری رقم لی گئی ۔