اسلام آباد (نمائندہ جنگ ) وفاقی وزارت خزانہ نےآئل اینڈ گیس سیکٹرکےمالیاتی نظام پر سوالات اٹھائے ہوئے پی ایس او،پاکستان پٹرولیم لمٹیڈ،اوجی ڈی سی ایل،سوئی سدرن اور سوئی ناردرن گیس کمپنیوں کامالیاتی نظام غیرموثر قرار دے دیا ہے-وزارت خزانہ کا کہنا ہے کہ ان تیل و گیس کمپنیوں کا انفراسٹرکچر دقیانوسی اورغیر موثر ہوچکاہے۔تمام پانچ کمپنیوں غیر موثر انفرا سٹر کچر کی وجہ سے چیلنجز کا سامنا ہے۔۔وزارت خزانہ کی دستاویز کے مطابق پاکستان ا سٹیٹ آئل سرکلر ڈیٹ سائیکل میں ٹریپ ہوگیا ہے جس نے اس کی ورکنگ کیپٹل کی ضر وریات کو پورا کرنے اور پراجیکٹس میں سر مایہ کا ری کرنے کی استعداد کو متاثر کیا ہے۔اسی طرح ایس این جی پی ایل اور ایس ایس جی پی ایل ( گیس کمپنیوں) کے وصولی کے ایشوز نے ان کی مالی پوزیشن کو کمزور کیا ہے جس کی وجہ سے ان کا حکومت کی مالی سپورٹ پر انحصار بڑھا ہے۔۔انرجی سیکٹرمیں گردشی قرضے کے باعث کیش فلوزکےمسائل پیدا ہوگئے ہیں اورعدم ادائیگیوں کے باعث واجبات بڑھ گئے ہیںجس سے لیکو ڈیٹی متا ثرہورہی ہے۔واجبات بڑھنے سےکمپنیوں کی معاشی صورتحال پر اثرات مرتب ہوئے- دستاویز کے مطابق سرکاری اداروں کاحکومتی سپورٹ پر انحصار بڑھ گیاہے۔پرانی ٹیکنالوجی کےباعث پیداوارکم اورآپریشنل لاگت زیادہ ہے ۔ گیس کے ترسیلی اور تقسیمی نظام میں لاسز کا سامنا ہے۔ وزارت خزانہ نے یہ رائے دی ہے کہ بزنس پلان کےذریعے ریونیو لاسز محدود اور آپریشنل کارکردگی بہتربنائی جاسکتی ہے-وزارت خزانہ کا موقف ہے کہ مالیاتی نظام کوبہتربناکرگردشی قرضے کے مسئلے پر قابو پایا جاسکتا ہے۔
پشاورخیبرپختونخوااسمبلی میں حکومتی ممبران نے 190ملین پاؤنڈز کیس میں عمران خان اور بشریٰ بی بی کوملنے والی...
لاہور پنجاب کے بیشتر اضلاع میں بارش کی پیشینگوئی کی گئی ہے۔ اس دوران راولپنڈی‘ اٹک‘ جہلم اور چکوال میں بارش...
نئی دہلیبھارتی فوج نے ریاست چھتیس گڑھ میں علیحدگی پسندوں کیخلاف نام نہاد ملٹری آپریشن کی آڑ میں 12شہریوں کو...
لاہور سپیکر پنجاب اسمبلی ملک محمد احمد خان نےکہا ہےکہ190ملین پائونڈ والا کیس اوپن اینڈ شٹ کیس ہے،سزا دیوار پر...
اسلام آباد متحدہ عرب امارات نے بھی پاکستان کے دو ارب ڈالر کے ڈیپازٹس روول اوور کردیے۔اس حوالے سے اسٹیٹ بینک...
راولپنڈی ضلع خیبر کےعلاقے تیراہ میں سیکورٹی فورسز کے آپریشن میں5خوارج ہلاک ہوگئے۔آئی ایس پی آر کے...
پشاور الیکشن کمیشن نے ٹیکس گوشوارے جمع نہ کرنے پر خیبرپختونخوا اسمبلی کے33اراکین کی رکنیت معطل کردی ہے جن میں...
راولپنڈی پاکستان کے قومی خلائی ادارے سپارکو نے مقامی سطح پر تیار کردہ الیکٹرو آپٹیکل سیٹلائٹ EO-1لانچ...