نوجوانوں کو آئی ٹی کی تربیت دے کر ملک کو ترقی کی راہ پر گامزن کریں گے ، احسن اقبال

05 جنوری ، 2025

لاہور (اے پی پی) وفاقی وزیر منصوبہ بندی و ترقی پروفیسر احسن اقبال نے کہا ہے کہ نوجوان ہمارا مستقبل ہیں ،سالانہ2لاکھ نوجوانوں کو آئی ٹی کی تربیت دے کر ملک کو ترقی کی راہ پر گامزن کریں گے ،ʼʼ اڑان پاکستانʼʼ معیشت کی مضبوطی کیلئے سنگ میل ثابت ہو گا، برآمدات میں اضافہ اولین ترجیح ہے ،سیاسی لانگ مارچ کا وقت ختم ہوچکا،اب صرف اکنامک لانگ مارچ کی ضرورت ہے،دہشت گردی کی نئی جنگ کا سامنا ہے،ملکی مفادات میں ایک پیج پر آنا ہو گا ،آرٹ وفلم کلچر کو فروغ دے کر پاکستان کو عالمی سطح پر منفرد مقام دلانا چاہتے ہیں ،این سی اے کلچر کے فروغ کے لیے بھرپور کردار ادا کر رہا ہے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے ہفتہ کے نیشنل کالج آف آرٹس میں ماسٹرز ڈگری شو 2024 کی افتتاحی تقریب کے موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔وفاقی وزیراحسن اقبال نے کہاکہ وزیر اعظم محمد شہباز شریف نے پاکستان کی معیشت کو مضبوط کرنے کیلئے ʼʼ اڑان پاکستانʼʼ منصوبہ شروع کرنے کا اعلان کیا ہے جو پاکستان کو پانچ سالوں میں مستقل اور پائیدار بنیادیں فراہم کرنے کیلئے سنگ میل ثابت ہو گا ،اس منصوبے میں آٹھ شعبوں کے ذریعے ملکی بر آمدات کو فروغ دے کر پاکستان کا مستقبل محفوظ بنائیں گے ،ان آٹھ شعبوں میں زراعت ، صنعت ، انفارمیشن ٹیکنالوجی،سروسز ، نیو اکانومی ،کری ایٹو انڈسٹریز اورمین پاور ایکسپورٹس شامل ہیں، پاکستان کیلئے 30ارب ڈالر سے برآمدات کو سو ارب ڈالر کی ایکسپورٹ تک آٹھ سالوں میں پہنچانا ہوگا ا ئیں گے تو اس وقت ہمارے لئے بڑا سوال ہوگا کہ نوجوان نسل سرخرو یا فخر کرے گی۔