جیکب آباد ( آن لائن ) جمعیت علماء اسلام کے رہنما و سابق سینیٹر حافظ حمد اللہ نے کہا ہے کہ حکمرانوں کی عیاشیوں اور بدمستیوں کی وجہ سے پاکستان دولخت ہوا، حمود الرحمن کمیشن کی رپورٹ میں سب کچھ واضح ہے ملک توڑنا دہشت گردی ہے اور جس پر ثابت ہوکہ وہ ملک توڑنے کا مجرم ہے اس کو مینار پاکستان پر لٹکا یا جائے۔ ختم نبوت کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نےکہا کہ یہ ملک نہ جمہوری ہے نہ اسلامی اور نہ قائد اعظم کا پاکستان ہے، ہم اس ملک کو علامہ اقبال کے خواب اور قائد اعظم کی کوشش سے بنا ملک بنانا چاہتے ہیں۔ علماء نے تو ملک کو جوڑنا چاہا اس ملک کو آئین دیا۔ یہ ملک آئی ایم ایف کے لیے نہیں بنا اس ملک کے قانون ایف اے ٹی ایف کے کہنے پر نہیں بلکہ عوامی امنگوں کے تحت بنے گے۔ اقتدار کی خاطر اپنے عقیدے کا سودا کبھی نہیں کریں گے ، جن حکمرانوں کو 77سال سے حکومتیں ملتی رہی وہ ہمیشہ سے خائن رہی ہیں۔ جو انگریزوں کے چاپلوس اور جاسوس رہے آج وہی اس ملک پر حکمران ہیں اور اس ملک میں اسلامی نظام کے نفاذ میں روکاٹ بھی وہی چاپلوس ہیں۔
پشاورخیبرپختونخوااسمبلی میں حکومتی ممبران نے 190ملین پاؤنڈز کیس میں عمران خان اور بشریٰ بی بی کوملنے والی...
لاہور پنجاب کے بیشتر اضلاع میں بارش کی پیشینگوئی کی گئی ہے۔ اس دوران راولپنڈی‘ اٹک‘ جہلم اور چکوال میں بارش...
نئی دہلیبھارتی فوج نے ریاست چھتیس گڑھ میں علیحدگی پسندوں کیخلاف نام نہاد ملٹری آپریشن کی آڑ میں 12شہریوں کو...
لاہور سپیکر پنجاب اسمبلی ملک محمد احمد خان نےکہا ہےکہ190ملین پائونڈ والا کیس اوپن اینڈ شٹ کیس ہے،سزا دیوار پر...
اسلام آباد متحدہ عرب امارات نے بھی پاکستان کے دو ارب ڈالر کے ڈیپازٹس روول اوور کردیے۔اس حوالے سے اسٹیٹ بینک...
راولپنڈی ضلع خیبر کےعلاقے تیراہ میں سیکورٹی فورسز کے آپریشن میں5خوارج ہلاک ہوگئے۔آئی ایس پی آر کے...
پشاور الیکشن کمیشن نے ٹیکس گوشوارے جمع نہ کرنے پر خیبرپختونخوا اسمبلی کے33اراکین کی رکنیت معطل کردی ہے جن میں...
راولپنڈی پاکستان کے قومی خلائی ادارے سپارکو نے مقامی سطح پر تیار کردہ الیکٹرو آپٹیکل سیٹلائٹ EO-1لانچ...