لاہور(جنگ نیوز) وزیراطلاعات پنجاب عظمیٰ بخاری نے کہا ہے کہ خیبرپختونخوا حکومت کی صوبے میں رٹ ختم ہوگئی، کرم میں امن معاہدے کے باوجود ڈپٹی کمشنر پر حملہ قابل مذمت ہے۔اپنے بیان میں عظمیٰ بخاری نے کہا کہ کچھ قوتیں کرم میں امن قائم نہیں ہونے دینا چاہتیں، صوبائی حکومت کا فوکس صوبے پر کم اڈیالہ جیل کے قیدی پر زیادہ ہے۔انہوں نے کہا کہ علی امین کو دو ماہ میں ایک مرتبہ بھی کرم جانے کی توفیق نہیں ہوئی، مریم نواز پنجاب بیٹھی ہیں لیکن انکو پارا چنار کے بہن بھائیوں کی فکر ہے۔صوبائی وزیر نے مزید کہا کہ تحریک انصاف کے پی میں 12 سال سے اقتدار میں ہے، ان 12 برس میں کے پی کے میں عوام کا معیار زندگی مزید نیچے گیا ہے۔عظمیٰ بخاری نے کہا کہ خیبرپختونخوا میں امن و امان، دہشتگردی اور بیروزگاری بنیادی مسائل ہیں، تحریک انصاف نے پشتونوں کو احساس محرومی کے علاوہ کچھ نہیں دیا۔
پشاورخیبرپختونخوااسمبلی میں حکومتی ممبران نے 190ملین پاؤنڈز کیس میں عمران خان اور بشریٰ بی بی کوملنے والی...
لاہور پنجاب کے بیشتر اضلاع میں بارش کی پیشینگوئی کی گئی ہے۔ اس دوران راولپنڈی‘ اٹک‘ جہلم اور چکوال میں بارش...
نئی دہلیبھارتی فوج نے ریاست چھتیس گڑھ میں علیحدگی پسندوں کیخلاف نام نہاد ملٹری آپریشن کی آڑ میں 12شہریوں کو...
لاہور سپیکر پنجاب اسمبلی ملک محمد احمد خان نےکہا ہےکہ190ملین پائونڈ والا کیس اوپن اینڈ شٹ کیس ہے،سزا دیوار پر...
اسلام آباد متحدہ عرب امارات نے بھی پاکستان کے دو ارب ڈالر کے ڈیپازٹس روول اوور کردیے۔اس حوالے سے اسٹیٹ بینک...
راولپنڈی ضلع خیبر کےعلاقے تیراہ میں سیکورٹی فورسز کے آپریشن میں5خوارج ہلاک ہوگئے۔آئی ایس پی آر کے...
پشاور الیکشن کمیشن نے ٹیکس گوشوارے جمع نہ کرنے پر خیبرپختونخوا اسمبلی کے33اراکین کی رکنیت معطل کردی ہے جن میں...
راولپنڈی پاکستان کے قومی خلائی ادارے سپارکو نے مقامی سطح پر تیار کردہ الیکٹرو آپٹیکل سیٹلائٹ EO-1لانچ...